قومی خبریں

معیشت کے معاملہ میں کنفیوز ہے بی جے پی حکومت: پرینکا

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخاب سے پہلے بولا گیا کہ اولا-اوبیر سے روزگار بڑھے ہیں اور اب اسے آٹو سیکٹر میں مندی کی وجہ بتایا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک میں معاشی بحران کی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے اور ایسے ماحول میں آٹو سیکٹر میں مندی اور گاڑیوں کی فروخت میں گراوٹ کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے اس بیان کو نشانہ بنایا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اولا-اوبیر کی وجہ سے آٹو سیکٹر میں مندی آ گئی ہے۔

Published: 12 Sep 2019, 5:10 PM IST

پرینکا گاندھی نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’الیکشن سے پہلے بولا گیا کہ اولا-اوبیر نے روزگار بڑھائے ہیں۔ اب بولا جا رہا ہے کہ اولا-اوبیر کی وجہ سے آٹو سیکٹر میں مندی آ گئی ہے۔ بی جے پی حکومت معیشت کے معاملے میں اتنی کنفیوزڈ کیوں ہے؟‘‘

Published: 12 Sep 2019, 5:10 PM IST

غور طلب ہے کہ وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’آٹو موبائل انڈسٹری پر بی ایس 6 اور لوگوں کی سوچ میں آئی تبدیلی کا اثر پڑ رہا ہے۔ لوگ اب گاڑی خریدنے کی جگہ اولا یا اوبیر کو ترجیح دے رہے ہیں۔‘‘ حالانکہ ان کے بیان کے فوراً بعد ہی ماروتی کے چیئرمین آر سی بھارگو نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ اولا-اوبیر کی وجہ سے کاروں کی فروخت پر اثر پڑا ہے۔ انھوں نے اس کے لیے حکومت کی پالیسیوں کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ بھارگو نے بتایا تھا کہ پٹرول-ڈیزل کی اونچی ٹیکس شرح اور روڈ ٹیکس کی وجہ سے بھی لوگ کار خریدنے سے پرہیز کرنے لگے ہیں۔ حالانکہ انھوں نے کہا تھا کہ جی ایس ٹی کی تخفیف سے اس میں کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے۔ دوسری طرف انڈسٹری اس سستی سے نمٹنے کے لیے جی ایس ٹی میں تخفیف کی مانگ کر رہی ہے۔

Published: 12 Sep 2019, 5:10 PM IST

واضح رہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس سے پہلے بھی ملک کی معاشی حالت کو لے کر کئی ٹوئٹس کیے ہیں اور مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے قبل میں کہا تھا کہ ’’معیشت اب مندی کے گہرے کنویں میں گرتی جا رہی ہے۔ لاکھوں ہندوستانیوں کے روزگار پر تلوار لٹک رہی ہے۔‘‘ پرینکا گاندھی نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’’آٹو سیکٹر اور ٹرک سیکٹر میں گراوٹ ’پروڈکشن-ٹرانسپورٹیشن‘ میں منفی ڈیولپمنٹ اور بازار کے ٹوٹتے بھروسے کی نشانی ہے۔‘‘ انھوں نے ساتھ ہی سوال کیا تھا کہ ’’حکومت کب اپنی آنکھیں کھولے گی۔‘‘

Published: 12 Sep 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Sep 2019, 5:10 PM IST