قومی خبریں

پرینکا گاندھی ’5 گارنٹی‘ لے کر پہنچیں مدھیہ پردیش، ہر خاتون کو 1500 روپے ماہانہ، 100 یونٹ بجلی مفت، اور...

پرینکا گاندھی نے مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ چوہان حکومت کو گھوٹالوں کی حکومت قرار دیا ہے، انھوں نے کہا کہ یہ حکومت 220 ماہ سے ریاست میں برسراقتدار ہے اور اس دوران 225 گھوٹالے ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia</p></div>

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia

 

کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج مدھیہ پردیش کے جبل پور پہنچیں اور کاگنریس کی انتخابی تشہیر کا بگل پھونکتے ہوئے لوگوں کو پانچ گارنٹی دینے کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی ان گارنٹی کو پورا کیا جائے گا۔

Published: undefined

جبل پور کے شہید اسمارک میں منعقد جلسہ عام میں پرینکا گاندھی نے ریاست کی شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت والی حکومت پر جم کر حملہ کیا اور موجودہ دور کی سیاست کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں 18 سال سے بی جے پی کی حکومت ہے اور اس نے صرف وعدے اور اعلانات کرنے کا ہی کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں صرف 21 لوگوں کو ہی یہ حکومت ملازمت دے سکی ہے۔

Published: undefined

اس دوران پرینکا گاندھی نے رواں سال ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخاب سے متعلق عوام سے پانچ وعدے کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں ہر خاتون کو 1500 روپے ماہانہ دیئے جائیں گے، گیس سلنڈر ایک ہزار روپے میں نہیں بلکہ 500 روپے میں ملے گا، 100 یونٹ بجلی مفت ہوگی جبکہ 200 یونٹ بجلی کی نصف رقم ادا کرنی ہوگی، سرکاری ملازمتوں کے لیے پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کیا جائے گا اور کسانوں کی قرض معافی کو جاری رکھا جائے گا۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ چوہان حکومت کو گھوٹالوں کی حکومت قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ حکومت 220 ماہ سے ریاست میں برسراقتدار ہے اور اس دوران 225 گھوٹالے ہوئے ہیں۔ اس سے صاف ہے کہ ہر ماہ ایک گھوٹالہ ہوا۔ ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کرناٹک کے اسمبلی انتخاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے مخالفین کے ذریعہ گالیاں دینے کا معاملہ اٹھایا تھا، اس پر طنز کستے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی کی گالی والی فہرست سے مدھیہ پردیش کی گھوٹالوں کی فہرست کہیں طویل ہے۔ یہاں نرمدا ندی ہو، مہاکال کوریڈور ہو، گھوٹالے کے معاملے میں کسی کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے کہا کہ وہ یہاں ووٹ مانگنے نہیں آئی ہیں، لوگوں کو جگانے آئی ہیں۔ انھوں نے میڈیا پر طنز کستے ہوئے کہا کہ جو کچھ بتایا اور دکھایا جاتا ہے وہ حقیقت سے دور ہے۔ اس کے لیے انھوں نے ایک قصہ بھی سنایا۔ اس کے ذریعہ لوگوں سے کہا کہ وہ میڈیا کی باتوں پر بھروسہ نہ کریں بلکہ حقیقت کو جانیں اور خود فیصلہ لیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ریاست میں رواں سال اسمبلی انتخاب ہونے والے ہیں اور پرینکا گاندھی اسمبلی انتخابی تشہیر کا بگل بجانے پہنچی ہیں۔ وہ بذریعہ طیارہ جبل پور پہنچیں اور اس کے بعد نرمدا ندی کے ساحل پر گواری گھاٹ پر پہنچ کر انھوں نے پوجا کی اور نرمدا میا کی آرتی کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ، رکن پارلیمنٹ وویک تنکھا سمیت تمام دیگر لیڈران موجود رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined