نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے جا رہیں پارٹی کی اترپردیش کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو حراست میں لئے جانے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ وہ سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔
Published: undefined
کانگریس کے سابق صدر کے ساتھ پرینکا گاندھی نے بھی انہیں حراست میں لئے جانے کو غیر قانونی بتایا اور لکھنؤ کے دورے پر آرہے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ بغیر آڈر اور بغیر ایف آئی آر انہیں حراست میں کیوں رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا ک ’’جسے حراست میں رکھا ہے، وہ ڈرتی نہیں ہیں، سچی کانگریسی ہے، ہار نہیں مانیں گی۔ ستیہ گرہ رکے گا نہیں‘‘۔ پرینکا گاندھی نے کہا ’’نریندر مودی جی آپ کی حکومت نے بغیر کسی آرڈر اور ایف آر آئی کے مجھے گزشتہ 28 گھنٹے سے حراست میں رکھا ہے، اور کسانوں کو کچلنے والا وہ شخص اب تک گرفتار نہیں ہوا۔ کیوں؟‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined