قومی خبریں

بی جے پی کو اتر پردیش میں پولیس انسپکٹر کی بھرتی سے متعلق خبروں کا جواب دینا چاہئے: پرینکا

ایک کے بعد ایک پیپر لیک، اگنی ویر، لاکھوں خالی آسامیاں اور اب پولیس بھرتی میں آؤٹ سورسنگ کی خبروں نے ریاست کے کروڑوں نوجوانوں کو ناراض کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر حملہ تیز کر دیا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اتر پردیش حکومت آؤٹ سورسنگ کے ذریعے پولیس سب انسپکٹرز کی پوسٹوں پر بھرتی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور اس خبر سے لاکھوں نوجوان ناراض ہیں، اس لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت اس بارے میں وضاحت کرے۔

Published: undefined

جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں پرینکا گاندھی نے کہاکہ "اتر پردیش پولیس میں سب انسپکٹر کی سطح پر بھرتی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی حکام کو ایک خط بھیجا گیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ بی جے پی حکومت نے ہماری فوج اور نوجوانوں کو کمزور کیا ہے، اب بی جے پی کی حکومت ملک کے ہر ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ "ریاستی پولیس نے جو وضاحت پیش کی ہے وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایک کے بعد ایک پیپر لیک، اگنی ویر، لاکھوں خالی آسامیاں اور اب پولیس بھرتی میں آؤٹ سورسنگ کی خبروں نے ریاست کے کروڑوں نوجوانوں کو ناراض کر دیا ہے۔ بی جے پی کو آگے آکر اس سلسلے میں واضح جواب دینا چاہئے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined