رائے بریلی: یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں دو دن گزارنے کے بعد کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی آج اپنی والدہ کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے دورے پر ہیں۔ رائے بریلی ضلع میں بارڈر میں داخل ہوتے ہی پرینکا گاندھی نے سب سے پہلے چوروا میں واقع ہنومان مندر میں درشن کئے اور پوجا پاٹھ کی۔ انہوں نے مندر کے پجاری سے آشیرواد بھی لیا۔
Published: 12 Sep 2021, 1:09 PM IST
کانگریس پارٹی میں پرینکا گاندھی کی رائے بریلی آمد پر استقبال کی ذمہ داری سونیا گاندھی کے رائے بریلی کے نمائندہ کے شرما کے ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے گزشتہ 3 دنوں میں رائے بریلی میں بیٹھ کر گرام پنچایت سے لے کر نیائے پنچایت تک ضلع سطحی کانگریس پارٹی کے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی۔ پرینکا کی آمد کی خبر جیسے ہی کانگریس کارکنان تک پہنچی، رائے بریلی کی سڑکیں ہورڈنگ اور بینروں-پوسٹروں سے بھر گئیں۔
Published: 12 Sep 2021, 1:09 PM IST
پرینکا گاندھی رائے بریلی میں 2022 کے انتخابات کے لئے غور و خوض کرنے کے لئے آ رہی ہیں۔ وہ گرام پنچایت سے لے کر نیائے پنچایت اور سابق ارکان اسمبلی کے ساتھ ساتھ ممکنہ امیدواروں کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گی۔
Published: 12 Sep 2021, 1:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Sep 2021, 1:09 PM IST
تصویر: پریس ریلیز