قومی خبریں

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ملک کے 24 لاکھ نوجوانوں کے مستقبل سے ایک بار پھر کھلواڑ ہوا۔ گزشتہ دس سالوں سے کروڑوں ہونہار نوجوانوں کے ساتھ چل رہا یہ سلسلہ بند ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

پرینکا گاندھی / ویڈیو گریب

 

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پیلٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ایک بار پھر نیٹ کا پیپر لیک ہونے کی خبر آ رہی ہے۔ ملک کے 24 لاکھ نوجوانوں کے مستقبل سے ایک بار پھر کھلواڑ ہوا۔ گزشتہ دس سالوں سے کروڑوں ہونہار نوجوانوں کے ساتھ چل رہا یہ سلسلہ بند ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کیا ملک کے وزیر اعظم اس پر کچھ کہیں گے؟ نوجوانوں کو بہلانے کے لیے پارلیمنٹ میں پیپر لیک کے خلاف قانون پاس ہوا تھا، وہ قانون کہاں ہے؟ لاگو کیوں نہیں ہوتا؟

Published: undefined

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ اسی لیے بے روزگاری اور نوکریوں میں بدعنوانی اس الیکشن کا سب سے بڑا موضوع ہے۔ ہمارے نیائے پتر(انتخابی منشور) کا عزم ہے کہ پیپر لیک ہونا بند ہو گا۔ بھرتیاں کیلنڈر کے مطابق نکلیں گی۔ خالی آسامیاں پر کی جائیں گی۔ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ یہ کھلواڑ بند ہو گا اور ہم یہ کر کے دکھائیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ملک بھر میں اتوار (5مئی) کو نیشنل الیجیبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (نیٹ) کا یوجی امتحان منعقد ہوا تھا۔ اس دوران سوائی مادھو پور کے ایک مرکز سے کچھ امیدوار سوالنامہ لے کر زبردستی باہر نکل گئے تھے۔ اس کے بعد نیشنل ٹیشٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کا بیان سامنے آیا جس میں اس نے کہا کہ پیپر لیک ہونے کی خبریں غلط ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined