نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں شدید بارش کے درمیان جمعہ کی صبح اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی چھت کا ایک حصہ کھڑی گاڑیوں پر گر گیا۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی، جب کہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس واقعہ کو لے کر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’مارچ میں وزیر اعظم نے دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل -1 کا افتتاح کیا تھا، آج اس کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک کیب ڈرائیور کی المناک موت ہو گئی۔ تین ماہ قبل وزیر اعظم نے جبل پور ایئرپورٹ کا افتتاح کیا تھا، اس کی بھی چھت گر گئی۔ ایودھیا میں تعمیراتی کاموں کی خراب حالت سے ملک غمزدہ ہے۔ یہ بی جے پی کا ’چندہ لو اور دھندہ دو‘ کا بدعنوان ماڈل ہے، جس سے اب پردہ اٹھ چکا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا وزیر اعظم ان ناقص تعمیراتی کاموں اور اس بدعنوان ماڈل کی ذمہ داری لیں گے؟’’
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ دہلی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ بارش کے دوران دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 پر چھت گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی، جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ٹرمینل کی باقی عمارت کو بند کر دیا گیا ہے، ہر چیز کا بغور معائنہ کیا جا رہا ہے۔
اس حادثے سے متعلق کئی ویڈیوز بھی منظر عام پر آ چکی ہیں۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح چھت کا ایک حصہ گاڑیوں پر گرا اور گاڑیاں دب گئیں۔
Published: undefined
اس سے پہلے جمعرات کو مدھیہ پردیش میں جبل پور کے ڈومنا ایئرپورٹ پر بھی ایک بڑا حادثہ پیش آیا تھا۔ یہاں بارش کے دوران ایئرپورٹ ٹرمینل کی عمارت کی چھت گر گئی اور نیچے کھڑی انکم ٹیکس افسر کی گاڑی کے ٹکڑے ہو گئے۔ تاہم یہ خوش قسمتی تھی کہ وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ ابھی چند ماہ قبل اس ایئرپورٹ کی 450 کروڑ روپے کی لاگت سے تزئین و آرائش کی گئی تھی۔ ڈومنا ایئرپورٹ کی توسیع کے بعد پی ایم مودی نے تین ماہ قبل عملی طور پر ہوائی اڈے کا افتتاح کیا تھا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined