کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور مشرقی اتر پریش کی ذمہ دار پرینکا گاندھی ’سانچی بات‘ کو لے کر مشرقی اتر پردیش کے دورہ پر ہیں اور ان کے دورہ سے حزب اختلاف کے خیمہ میں زبر دست بے چینی نظر آ رہی ہے۔ اپنے اس دورہ کے دوران آج پرینکا گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں رہیں گی۔ وارانسی میں اپنے قیام کے دوران وہ کئی گھاٹوں اور مندروں کا دورہ کریں گی۔ آج وہ کاشی وشواناتھ مندر میں بھی پوجا کریں گی۔ واضح رہے پرینکا گاندھی کے اس دورہ کا آج آخری دن ہے۔
Published: 20 Mar 2019, 11:10 AM IST
پرینکا گاندھی کی تین روزہ گنگا یاترا پریاگ راج سے شروع ہوئی تھی اور انہوں نے اس یاترا کے دوران 140 کیلومیٹر کا سفر طے کیا ہے۔ اپنے اس دورہ کے دوران پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم کی جم کر تنقید کی ہے مگر انہوں نے کوئی بھی بات غیر شائستہ طریقہ سے نہیں کی۔ انہوں نے چوکیدار پر اپنے بیان میں بہت خوبصورتی سے کہا کہ ’’آج ایک کسان بھائی مجھ سے کہہ رہا تھا کہ کسان کا تو کوئی چوکیدار نہیں ہوتا۔ چوکیدار تو امیروں کے ہوتے ہیں۔ ‘‘ اسی طرح وزیر اعظم کی کل تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ 70 سال کی رٹ اب وہ بند کریں اور وہ عوام کو بتائیں کہ گزشتہ 5 سالہ اپنے دورہ اقتدار میں انہوں نے کیا کچھ کیا۔
Published: 20 Mar 2019, 11:10 AM IST
پرینکا گاندھی کی مقبولیت بڑھتی جا رہی اور میڈیا میں ان کو کافی جگہ مل رہی ہے، اس سب نے بی جے پی خیمہ میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ پرینکا گاندھی سے صرف حکمراں جماعت بی جے پی پریشان ہے بلکہ اتر پردیش کی دو اور بڑی پارٹیاں سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی بھی پریشان ہیں۔
Published: 20 Mar 2019, 11:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Mar 2019, 11:10 AM IST
تصویر: پریس ریلیز