قومی خبریں

پرینکا گاندھی نے نوئیڈا میں گھر گھر پہنچ کر کی انتخابی تشہیر، خواتین کو مضبوط بنانے کا عزم

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ بیشتر سیاسی پارٹیاں صرف اِدھر اُدھر کی بات کر رہی ہیں، نہ ہی نوجوانوں کے مستقبل کی بات ہو رہی اور نہ ہی ترقیاتی کاموں کا کوئی تذکرہ ہو رہا۔

نوئیڈا میں انتخابی تشہیر کرتی پرینکا گاندھی
نوئیڈا میں انتخابی تشہیر کرتی پرینکا گاندھی تصویر سوشل میڈیا

اتر پردیش اسمبلی انتخاب کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج نوئیڈا میں پارٹی امیدوار پنکھڑی پاٹھک کے لیے انتخابی تشہیر کرتی ہوئی نظر آئیں۔ اس دوران انھوں نے ڈور ٹو ڈور مہم بھی چلائی۔ انھوں نے ریاست کی یوگی حکومت پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہا کہ ’’بی جے پی حکومت 20-80 فیصد کی بات کر رہی ہے، لیکن حکومت یہ کیوں نہیں بتا رہی کہ کتنے فیصد نوجوان بے روزگار بیٹھے ہوئے ہیں؟ تعلیم کے بجٹ میں جتنے فیصد پیسے خرچ ہوئے ہیں وہ پہلے سے کم کیوں ہو گئے ہیں؟ کتنا فیصد پیسہ صحت کی سہولتوں پر خرچ کریں گے؟‘‘

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے نوئیڈا میں لوگوں سے ملاقات کے بعد کہا کہ ذات پات اور فرقہ پرستی پھیلانے سے صرف سیاسی پارٹیوں کو فائدہ ہوتا ہے، عوام کا اس سے کوئی فائدہ نہیں۔ عوام ہر لیڈر کو جوابدہ بنائے اور ان سے اپنی پریشانیوں کو لے کر سوال پوچھیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ سب سے گزارش کرنا چاہتی ہوں کہ اس انتخاب کو اپنے لیے مفید بنائیں۔

Published: undefined

اس دوران پرینکا گاندھی نے کہا کہ ریلوے این ٹی پی سی کے طلبا پریشان ہیں، ان پر لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں، لیکن کوئی ان کی بات نہیں سن رہا۔ دو سال سے یوپی میں کام کر رہی ہوں۔ میں نے بار بار دیکھا ہے جب امتحان آتا ہے تو کسی نہ کسی وجہ سے رد ہو جاتا ہے، یا پھر پیپر لیک ہو جاتا ہے، امتحان ہونے کے بعد کَٹ آف بدل جاتا ہے۔ پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ ناراض تمام نوجوان ایسے ہیں جن کے کیریر برباد ہو چکے ہیں۔ جو سالوں سے انتظار کر رہے ہیں کہ امتحان دیا ہے تو ملازمت ملے گی، لیکن بار بار گھوٹالہ ہو رہا ہے۔ جب وہ آواز اٹھا رہے ہیں تو آپ پٹائی کر رہے ہیں۔ نوجوانوں پر ایسی ایسی دفعات لگائی جا رہی ہیں کہ جیل چلے جاتے ہیں، بعد میں یونیورسٹی نہیں جا سکتے۔ ہم نے ان مسائل کا حل نکالنے کے لیے ایک منشور تیار کیا ہے۔ ان کو پڑھیں، کیونکہ ہم ٹھوس بات کر رہے ہیں، اِدھر اُدھر کی بات نہیں کر رہے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں صرف اِدھر اُدھر کی بات کر رہی ہیں۔ نوجوانوں کے مستقبل کی بات نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی ترقیاتی کاموں کا تذکرہ ہو رہا ہے۔ ہم کہہ رہے ہیں کہ ترقی کی بات ہونی چاہیے، ہم نے نوجوانوں کے لیے انتخابی منشور نکالا ہے۔ سبھی بول دیتے ہیں 20 لاکھ ملازمت دیں گے، لیکن یہ روزگار آئیں گے کیسے، اس کے بارے میں نہیں بتاتے۔ کانگریس نے یہ طے کیا ہے کہ ہم نوجوانوں کو بتائیں گے کہ یہ روزگار کیسے آئیں گے۔ 12 لاکھ روزگار حکومت میں خالی پڑے ہیں۔ ہم کس طرح سے بھریں گے، اگر آپ اپنا چھوٹا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں تو حکومت کس طرح آپ کی مدد کرے گی، ہم یہ بتائیں گے۔

Published: undefined

یوپی کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی سیکٹر 72 میں کچھ اہم خواتین کے ساتھ میٹنگ میں بھی شریک ہوئیں۔ میٹنگ کے دوران خواتین کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہے کہ خواتین کو مضبوط کیا جائے اور ہر شعبہ میں خواتین کی شراکت داری کو یقینی بنایا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined