نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں جو مہاجر مزدور اپنے گھروں کی طرف جانے کے لئے سفر کر رہے ہیں ان کی پریشانی کو پیش نظر رکھتے ہوئے موبائل خدمات مفت فراہم کی جائیں۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے کہا کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر نافذ کیے گئے لاک ڈاؤں کے سبب لاکھوں افراد نقل مکانی کر رہے ہیں، وہ ہر طرح کی تکلیف برداشت کر رہے ہیں لہذا ان کے درد کو سمجھ کر ان کی مدد کی جائے۔
Published: undefined
خط میں پرینکا گاندھی نے لکھا کہ ’’میں آپ کو ملک بھر میں نقل مکانی کرنے والے لاکھوں مزدوروں کے تناظر میں انسانی بنیادوں پر یہ خط لکھ رہی ہوں۔ یہ لوگ بھوک، پیاس اور بیماریوں سے لڑ کر اپنے گھروں تک پہنچنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ بحران کی اس گھڑی میں اپنے ہموطنوں کی مدد کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔‘‘
Published: undefined
خط میں انہوں نے ٹیلی کام کمپنیوں سے موبائل سروس کو مفت کرنے کی اپیل کرنے ہوئے کہا کہ ’’میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ اگلے ایک ماہ کے لئے اپنی موبائل سروس میں ان کمنگ اور آؤٹ گوئنگ سسٹم کو ایک مہینے کے لئے مفت کر دیں تاکہ وہ مرد، عورت اور بچے جو ممکنہ طور پر اپنی زندگی کے مشکل ترین سفر پر گامزن ہیں، اپنے اہل خانہ سے بات کر سکیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined