لکھنؤ: اتر پردیش میں کورونا کے سبب ابتر ہو چکے حالات پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط ارسال کیا ہے۔ انہوں نے یوگی سے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کو فوری طور پر راحت فراہم کی جائے۔ انہوں نے خط میں کہا کہ وبا کی دوسری لہر خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ یوپی کے کئی شہروں میں تباہی عروج پر ہے۔ کورونا وبا نے شہروں کی سرحدوں کو تجاوز کرتے ہوئے گاؤں کی طرف پیر پسارنا شروع کر دیا ہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ جس رفتار سے کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس کے مقابلہ صوبہ میں جانچ کی شرح کافی کم ہے۔ بڑی تعداد ایسے معاملوں کی بھی ہے جو ریکارڈ میں نہیں آ پا رہے ہیں۔
Published: 27 Apr 2021, 3:11 PM IST
خط میں پرینکا گاندھی نے مزید لکھا کہ گاؤں میں جانچ تک نہیں ہو پا رہی ہے۔ شہری علاقوں میں لوگوں کو جانچ کرانے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی دنوں تک رپورٹ نہیں آ پاتی۔ 23 کروڑ کی آبادی والے اس صوبہ میں ریاستی حکومت کے پاس صرف 126 جانچ مراکز اور 115 نجی جانچ مراکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا چار ستونوں پر ٹکی ہوئی ہے۔ جانچ، علاج، ٹریک اور ٹیکہ کاری۔ اگر آپ پہلے ستون کو گرا دیں گے تو اس مہلک وائرس کو کیسے ہرائیں گے۔
Published: 27 Apr 2021, 3:11 PM IST
انہوں نے مزید کہا کہ دوسری بڑی پریشانی اسپتالوں میں بستر، آکسیجن اور ادویات کی شدید قلت ہے اور ان کی بڑے پیمانے پر بلیک مارکیٹنگ ہو رہی ہے۔ آیوشمان کارڈ ناکام ہو گیا ہے، کوئی بھی اس کو قبول نہیں کرتا۔ لوگوں کو ریمیڈیسیور، آکسیجن اور دیگر جان بچانے والی دوائیوں کی چار گنا قیمت ادا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ معاشی طور پر اہل افراد تو اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے زیادہ قیمت ادا کر دیں گے مگر غریب اور متوسط طبقہ کیا کرے گا، ذرا سوچیے!‘‘
Published: 27 Apr 2021, 3:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Apr 2021, 3:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز