کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر گیہوں کی خرید بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ یوگی کو لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ موصولہ خبروں کے مطابق یو پی میں اس سال مجموعی گیہوں پیداوار کا محض 14 فیصد حصہ کی سرکاری خرید ہوئی ہے۔ گاؤں میں خریداری مراکز بند ہیں اور کسانوں سے کم گیہوں کی خریداری کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسانوں کو کمر توڑ مہنگائی سے راحت دینے کے لیے گیہوں کی خرید بڑھائی جانی چاہیے اور خریداری مراکز پر 15 جولائی تک کسانوں کے گیہوں خرید کی گارنٹی دی جانی چاہیے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے خط میں لکھا کہ ریاست میں تمام اضلاع سے مجھے لگاتار خبریں مل رہی ہیں کہ گیہوں کی خرید میں کسانوں کو بہت پریشانیاں اٹھانی پڑ رہی ہیں۔ یکم اپریل سے گیہوں کی خرید شروع ہوئی، لیکن کورونا وبا کے سبب خریداری مراکز پر تالا لٹکتا رہا۔ جیسے ہی کسانوں کا گیہوں خریداری مراکز تک پہنچنے لگا اسی وقت خرید کو کم کر کے نصف کر دیا گیا۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ پنجاب اور ہریانہ جیسی ریاستوں میں گیہوں خرید کل پیداوار کا 8 سے 85 فیصد تک ہوتا ہے، جب کہ اتر پردیش میں 378 لاکھ میٹرک ٹن پیدا گیہوں کی مقدار میں 14 فیصد حصے کی سرکاری مراکز پر خرید ہوئی ہے۔ بہت سارے کسان اپنا گیہوں نہیں فروخت کر پائے ہیں۔ اب خرید مراکز پر کسانوں کے گیہوں خرید میں سرکاری فرمانوں کے سبب افسر ٹال مٹول کر رہے ہیں۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے اپنے خط میں یاد دلایا کہ آپ نے کہا تھا کہ ہم آخری کسان تک گیہوں خرید کی سہولت دیں گے، لیکن بہت سارے گاؤں میں خرید مراکز بند ہو گئے ہیں اور کسانوں کو دور منڈیوں میں جانے کے لیے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وبا اور مہنگائی کے سبب کسانوں کی حالت پہلے سے ہی خراب ہے، ایسے میں ان کی فصل کی خرید نہ ہو پانے یا کم قیمتوں میں گیہوں فروخت کرنے کے لیے مجبور ہونے جیسی حالت کسانوں کی کمر توڑ دے گی۔
Published: undefined
خط کے آخر میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے تین اہم مطالبات کیے ہیں، جو اس طرح ہیں:
خرید مراکز پر 15 جولائی تک کسانوں کے گیہوں خرید کی گارنٹی دی جائے۔
ہر خرید مراکز پر خریداری کی سہولت یقینی کی جائے تاکہ کسانوں کو اپنا اناج فروخت کرنے کے لیے بھٹکنا نہ پڑے۔
کئی اضلاع سے اس طرح کی خبریں آ رہی ہیں کہ ایک کسان سے ایک بار میں زیادہ سے زیادہ 30 یا 50 کوئنٹل گیہوں کی خرید کی جا رہی ہے۔ اس سے کسان بہت پریشان ہیں۔ اس پر فوری اثر سے روک لگا کر کسانوں سے زیادہ سے زیادہ خرید کی جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined