بلند شہر: اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اترپردیش کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا آنے والے 14نومبر یعنی کل یوم اطفال کے موقع پر یہاں 14 اضلاع کے کانگریسی کارکنوں کو انتخابات میں جیت کا منتر سکھائیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش 14نومبر کو ہر سال یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔
Published: 13 Nov 2021, 11:30 PM IST
ضلع کانگریس صدر چودھری شوپال سنگھ نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ پرینکا گاندھی واڈرا یہاں انوپ شہر میں پوجا پاٹ کریں گی اور اس کے بعد درگا پرساد بلجیت سنگھ ڈگری کالج میں منعقد پروگرام میں 14 اضلاع کے کانگریس عہدیداروں، سابق اراکین پارلیمان، اراکین اسمبلی اور پارٹی کے سرگرم کارکنوں کو انتخابی جیت کے منتر سکھائیں گی۔
Published: 13 Nov 2021, 11:30 PM IST
انہوں نے بتایا کہ اس دوران وہ کارکنوں اور عہدیداروں سے براہ راست تبادلہ خیال کریں گی۔ اس کا مقصد اسمبلی انتخابات میں پارٹی کارکنوں کو پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہدایات دینا ہے۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر اجئے کمار للو سمیت کانگریس کے کئی سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔
Published: 13 Nov 2021, 11:30 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Nov 2021, 11:30 PM IST
تصویر: پریس ریلیز