کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اس بار لوک سبھا انتخابات میں دو سیٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں سے ایک وایناڈ اور دوسری رائے بریلی لوک سبھا سیٹ ہے۔ لیکن، اب پارٹی کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ راہل گاندھی رائے بریلی سیٹ سے رکن پارلیمنٹ رہیں گے جبکہ وہ وائناڈ سیٹ چھوڑ دیں گے۔ راہل گاندھی کی بہن اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی اس سیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔ اس حوالے سے کانگریس اور انڈیا نامی اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے ردعمل سامنے آرہا ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے بھی اس سلسلے میں ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے، آدتیہ ٹھاکرے نے لکھا، "یہ سن کر خوشی ہوئی کہ پرینکا گاندھی لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔ ایک بہت مضبوط اور سرشار آواز جو پارلیمنٹ میں ہندوستان کی آواز کو مضبوط بنائے گی۔"
Published: undefined
واضح رہےکہ پیر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا تھا کہ راہل گاندھی کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ چھوڑیں گے اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اتر پردیش کی رائے بریلی کی نمائندگی کریں گے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی راہل گاندھی کی جانب سے خالی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑیں گی۔
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ راہل گاندھی نے 2 لوک سبھا سیٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے، لیکن قانون کے مطابق انہیں ایک سیٹ چھوڑنی ہوگی۔ راہل گاندھی رائے بریلی کی سیٹ اپنے پاس رکھیں گے اور کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ پرینکا گاندھی وایناڈ سے الیکشن لڑیں گی۔ الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد پرینکا گاندھی نے وایناڈ کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ راہل کی کمی محسوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وایناڈ کو راہل کی غیر موجودگی کا احساس نہیں ہونے دیں گی اور وہ سخت محنت کریں گی اوروایناڈ میں سب کو خوش کرنے کی پوری کوشش کریں گی ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined