نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو آج یوگی حکومت نے آگرہ جانے سے روک دیا۔ وہ پولیس حراست میں فوت ہونے والے شخص سے ملاقات کرنے جا رہی تھیں۔ پرینکا گاندھی نے اس معاملہ پر کہا کہ پولیس حراست میں پیٹ پیٹ کر مار دینا کہاں کا انصاف ہے؟ پولیس کا یہ اقدام قابل مذمت ہے۔
Published: undefined
انتظامیہ کی جانب سے روکے جانے پر پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’ارون والمیکی کی موت پولیس حراست میں ہوئی۔ ان کا کنبہ انصاف مانگ رہا ہے۔ میں کنبہ سے ملنے جانا چاہتی ہوں۔ اتر پردیش حکومت کو ڈر کس بات کا ہے؟ مجھے کیوں روکا جا رہا ہے۔ آج بھگوان والمیکی کی جینتی ہے، پی ایم مودی نے مہاتما بدھ پر بڑی بڑی باتیں کیں لیکن ان کے پیغامات پر حملہ کر رہے ہیں۔’’
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’جیسے ہی میں اپنے دفتر کے علاوہ کسی دوسری جگہ کا دورہ کرنے کی کوشش کرتی ہوں وہ (انتظامیہ) مجھے روکنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس سے عوام کو بھی پریشانی ہوتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’وہ کہتے ہیں کہ میں آگرہ نہیں جا سکتی۔ میں کہیں بھی جاؤں وہ مجھے روکتے ہیں۔ کیا میں ریستوران میں بیٹھی رہوں؟ کیوں کہ یہ ان کے لئے سیاسی طور پر فائدہ مند ہے؟ میں ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہوں، اس میں پریشانی کیا ہے؟
Published: undefined
قبل ازیں، پرینکا گاندھی نے اس معاملہ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’پولیس کی حراست میں کسی کو مارنا کہاں کا انصاف ہے؟ آگرہ پولیس کی تحویل میں ارون والمیکی کی موت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ بھگوان والمیکی جینتی کے روز یوپی حکومت نے ان کے پیغامات کے خلاف کارروائی کی ہے۔ پولیس اہلکاروں کے خلاف اعلیٰ سطحی تحقیقات اور کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو معاوضہ دیا جائے۔‘‘
Published: undefined
پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر نے کہا کہ "آگرہ کے ضلع مجسٹریٹ نے لکھنؤ پولیس کو ایک تحریری درخواست دی تھی کہ راجدھانی لکھنؤ سے آگرہ آنے والے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو امن و امان کے پیش نظر اجازت نہ دی جائے۔ اسی وجہ سے کانگریس کی جنرل سکریٹری اور دیگر افراد کو لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر لکھنؤ سرحد کے اندر ہی روک دیا گیا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ آگرہ کے جگدیش پورہ پولیس اسٹیشن کے مال خانہ سے 25 لاکھ روپے کی چوری کے الزام میں وہاں صفائی ملازم کے طور پر کام کرنے والے ارون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔ آگرہ کے سنیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) منی راج جی نے بتایا کہ منگل کی رات چوری شدہ رقم کی وصولی کے لیے ارون کے گھر کی تلاشی لی جا رہی تھی، اس دوران ملزم کی حالت بگڑنے لگی۔ اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
Published: undefined
اس واقعہ کے سلسلے میں آگرہ زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (اے ڈی جی) نے 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے جن میں اسٹیشن انچارج بھی شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ارون کے گھر سے 15 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز