قومی خبریں

پرینکا گاندھی اکثر جھگی والوں سے ملاقات کرنے جاتی ہیں اور ان کی مدد کرتی ہیں

پرینکا گاندھی کے تعلق سے کہا جاتا رہا ہے کہ وہ اپنی دادی اندرا گاندھی کی کاپی ہیں اور جس طرح وہ جھگیوں میں جاکر وہاں کے لوگوں کا دکھ درد جاننے کی کوشش کرتی ہیں اس سے اس بات پر مہر ہے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

اے بی پی نیوز کی خبر کے مطابق کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی اپنے بھائی کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کرنے جھگیوں سے ہوتے ہوئے پیچھے کے راستے سے داخل ہوئیں۔ اس دوران انہوں نے کئی جھگی والوں سے ملاقات بھی کی ۔ جھگیوں میں انہوں نے سبھاش یادو نامی شخص اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ خبر کے مطابق پرینکا گاندھی نے وہاں پانی بھی پیا ۔ انہوں نے سبھاش یادو کے بیٹے بیمار بیٹے آشیش یادو سے ملاقات کی ۔

اے بی پی نیوز نے آشیش کے والد سبھاش یادو سے بات کی تو انہوں نے بتایا’’میرے بیٹے کو پولیو ہو گیا ہے۔ پرینکا گاندھی آج ہمارے گھر قریب آدھا گھنٹا بیٹھ کر گئیں اور انہوں نے ہم لوگوں سے بات کی اور پانی بھی پیا‘‘۔ سبھاش نے بتایا کہ پرینکا گاندھی نے آشیش کا علاج کروایا تھا اور کاپی کتابیں بھی دی تھیں ۔ پرینکا نے آشیش کے لئے گاڑی دینے کا وعدہ بھی کیا ہے ۔ سبھاش نے بتایا کہ دو ماہ قبل بھی پرینکا یہاں آئی تھیں ۔ انہوں نے بتایا کے راہل گاندھی بھی ادھر آ چکے ہیں ۔

Published: undefined

آشیش سے اس کی طبعیت پوچھنے کے بعد پرینکا گاندھی نے کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی ۔ کل بھی پرینکا گاندھی کی ملاقات راہل گاندھی سے ہو گی کیونکہ کل کانگریس جنرل سیکریٹریز کے ساتھ راہل کی میٹنگ ہے ادھر نو فروری کو ریاستی صدور کے ساتھ راہل گاندھی کی ملاقات ہے جس میں پرینکا گاندھی موجود رہیں گی۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ راہل گاندھی نے پرینکا گاندھی کو پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنایا تھا اور ان کو مشرقی اتر پردیش کی ذمہ داری دی تھی ۔ویسے پرینکا گاندھی گزشتہ بیس سالوں سے والدہ اور بھائی کے پارلیمانی حلقوں میں کام کرتی رہی ہیں ۔ کل ہی راہل نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ابھی پرینکا گاندھی کو جنرل سیکریٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے اور کامیابی کی صورت میں انہیں مزید ذمہ داری دی جائے گی ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined