کانگریس نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے شہر گورکھپور میں 14-13 مارچ کو 11 اضلاع کے 155 بلاک صدور کا دو روزہ تربیتی کیمپ منعقد کیا ہے۔ اس کیمپ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی شامل ہوں گی اور پارٹی کارکنان و لیڈران کو کامیابی کا منتر بتائیں گی۔
Published: undefined
اس کیمپ میں یو پی کانگریس سربراہ اجے کمار للو بھی حصہ لیں گے۔ اجے کمار للو نے کہا کہ ’’یہ تنظیمی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کی ایک کوشش ہے۔ کانگریس 2022 اسمبلی انتخابات سے پہلے دیہی علاقوں کے لوگوں سے جڑنے کے لیے لگاتار کوشش کر رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی بھی گرام پنچایتوں کو مضبوط بنانے میں یقین کرتے تھے۔‘‘
Published: undefined
اس درمیان ریاستی کانگریس جنرل سکریٹری وشو وجے سنگھ نے کہا کہ میٹنگ میں وارانسی، اعظم گڑھ، مئو، بلیا، دیوریا، گورکھپور، کشی نگر، مہاراج گنج، سنت کبیر نگر، سدھارتھ نگر اور بستی ضلعوں کے سربراہان شامل ہوں گے۔ اس کیمپ کے دوران سبھی بلاک صدور موجود رہیں گے اور ساتھ ہی نظریاتی سطح پر کانگریس لیڈروں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ کانگریس کی تاریخ، قوم کی تعمیر میں پارٹی کے کردار، پارٹی سے سبھی وزرائے اعظم کے کام پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کانگریس نے گزشتہ سال دسمبر میں زمینی سطح پر انتخابی منصوبہ پر عمل شروع کیا تھا، جس کے عمل درآمد پر پرینکا گاندھی کے ذریعہ سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ داخلی ذرائع نے بتایا کہ نئے پنچایت عہدیداروں کی تقرری کے ساتھ شروع ہوا یہ عمل اب گرام قیادت کی تقرری کے مرحلہ میں ہے۔ وہیں موجودہ کسان تحریک نے پارٹی کو بی جے پی کے خلاف متبادل کی شکل میں خود کو پیش کرنے کا موقع دیا ہے۔ ایسے میں ریاست میں پرینکا گاندھی کی ہلچل بڑھ گئی ہے جب کہ ریاستی صدر اجے کمار للو گزشتہ چار مہینوں سے گاؤوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined