قومی خبریں

پرینکا گاندھی وائناڈ سیٹ سے 23 اکتوبر کو داخل کریں گی کاغذات نامزدگی، راہل گاندھی بھی رہیں گے موجود

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے 23 اکتوبر کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گی۔ ان کے ساتھ راہل گاندھی بھی ہوں گے۔ اس موقع پر روڈ شو بھی کیا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی / تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی / تصویر بشکریہ ایکس

 

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے انتخاب لڑنے جا رہی ہیں، جو ان کے بھائی اور کانگریس کے سابق ایم پی راہل گاندھی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔ پرینکا گاندھی اپنے کاغذات نامزدگی 23 اکتوبر کو وائناڈ سے جمع کریں گی، جس دوران راہل گاندھی بھی ان کے ساتھ موجود ہوں گے۔

Published: undefined

کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے پہلے پرینکا گاندھی ایک روڈ شو کا انعقاد بھی کریں گی۔ خیال رہے کہ جھارکھنڈ اور مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کے ساتھ 14 ریاستوں کی 48 اسمبلی سیٹوں اور دو ریاستوں کی 2 لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں راہل گاندھی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی وائناڈ لوک سبھا سیٹ بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 13 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں وائناڈ سیٹ سے انتخاب لڑیں گی۔ انتخابی نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔ وائناڈ کی لوک سبھا سیٹ کانگریس رہنما راہل گاندھی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی کیونکہ انہوں نے رائے بریلی سیٹ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ پہلی بار ہوگا جب پرینکا گاندھی کسی انتخاب میں حصہ لیں گی۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے 2019 میں عملی سیاست میں قدم رکھا تھا اور اس وقت انہیں وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ممکنہ چیلنج کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ انہیں رائے بریلی کی خاندانی سیٹ پر کانگریس کی سینیئر رہنما سونیا گاندھی کی جانشین کے طور پر بھی دیکھا جا رہا تھا، لیکن اب کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وائناڈ سے انتخاب لڑیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined