اگلے سال ویسے تو پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں لیکن سب کی نظریں اتر پردیش پر ہیں کیونکہ وہ سب سے بڑا صوبہ ہے اور وہاں سے سب سے زیادہ رکن پارلیمنٹ نمائندگی کرتے ہیں ۔اترپردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کشتی کو احترام کے ساتھ پار لگانے کی ہر ممکن کوشش کررہیں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی دس اکتوبر کو وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں عوامی جلسہ کرکے کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گی۔
Published: undefined
پارٹی کے ریاستی ترجمان جاوید احمد خان نے جمعہ کو بتایا کہ محترمہ پرینکا گاندھی دس اکتوبر کو وارانسی کے جگت پور انٹر کالج میدان میں منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کریں گی۔ جلسہ کی تیاریاں جاری ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ اترپردیش کے حالات گزشتہ 32برسوں میں مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں، ریاست کی ترقی میں رخنہ پڑا ہے، امن و قانون انتظامات مکمل طورپر تباہ ہوچکے ہیں، عوام سے منسلک امور پر کانگریس مسلسل محترمہ پرینکا گاندھی کی قیادت میں بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔
Published: undefined
اس درمیان لکھنو میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کی مضبوطی کے لئے سرگرم محترمہ پرینکا گاندھی نے جمعہ کو مسلسل تیسرے دن میٹنگوں کا سلسلہ برقرار رکھا۔
Published: undefined
اتر پردیش کے حالات پر اور کاروباری منیش گپتا کی موت پر کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا، ’’یوپی کے وزیر اعلیٰ ریاست کی کس طرح کی شبیہ بنا رہے ہیں۔ ایک بے قصور کاروباری کے بہیمانہ قتل کے بعد ضلع سطحی افسران ایف آئی آر نہ کرنے کا دباؤ بناتے رہے اور ریاستی سطح کے اعلیٰ افسران نے ملزم پولیس اہلکاروں کے دفاع والی بیان بازی کی۔ ایسے افسران پر فوری کارروائی کی جانی چاہیئے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز