کسان تحریک کی کھل کرحمایت کرنے والی کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج مغربی اترپردیش کے بجنور میں کسان پنچایت سے خطاب کریں گی۔پروگرام کے مطابق پرینکا گاندھی پیر کی دوپہر 12 بجے بجنور پہنچیں گی جہاں وہ چاند پور میں ہونے والی کسان پنچایت میں حصہ لیں گی۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی کافی متحرک ہیں اور حال ہی میں انہوں نے سہارنپور کی پنچایت سے خطاب کیا تھا اور اس کے اگلے ہی دن وہ الہ آباد گئیں تھی جہاں انہوں نے سنگم میں ڈبکی بھی لی تھی۔ وہ کانگریس کو اتر پردیش میں کھڑا کرنے کے لئے جی جان سے لگی ہوئی ہیں ۔
Published: undefined
کانگریس پارٹی کو بوتھ لیول پر کھڑا کرنے کی قواعد کے تحت کانگریس کی تنظیم سازی مہم کے تحت پرینکا گاندھی کسان پنچایت کے ذریعہ دیہی آبادی سے وابستگی کا اظہارکریں گی۔ اترپردیش میں کانگریس کا چہرہ بن چکیں پرینکا کے تعلق سے کانگریسیوں میں زبردست جوش خروش دیکھاجارہا ہے۔اس سے قبل پرینکا کے بجنور کے ساتھ میرٹھ کے سردھنا میں بھی کسان پنچایت کو خطاب کرنے کا پروگرام تھا حالانکہ وقت کا حوالہ دے کر میرٹھ کی پنچایت کو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔
Published: undefined
چاندپور کی پنچایت کو لے کر وہاں کےکانگیریسی کارکنان میں زبردست جوش نظر آ رہا ہے۔ کسان اور بجنور کی آبادی میں کانگریس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔اس علاقہ میں اقلیتوں کی آبادی خاصی ہے اس لئے کانگریس کو امید ہے کہ کسانوں کی اس پنچایت میں زبردست بھیڑ آنے والی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined