قومی خبریں

پرینکا گاندھی نے دلت بستی میں لگائی جھاڑو، مقامی افراد نے کی ستائش

پرینکا واڈرا ایک کانگریسی کارکن کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے اندرا نگر واقع دلت بستی لوکیش نگر گئی تھیں، اس دوران وہ مہرشی والمیکی آشرم پہنچیں اور ان کی مورتی کا درشن کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو جب یو پی پولیس نے حراست میں لے کر سیتاپور میں ایک کمرے میں بند کیا تھا، تو کمرے میں جھاڑو لگاتے ہوئے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ اس ویڈیو کو لوگوں نے خوب پسند کیا تھا اور پرینکا گاندھی کی سادگی کی تعریف کی تھی۔ 8 اکتوبر کو ایک بار پھر وہ جھاڑو لے کر صاف صفائی کرتی ہوئی نظر آئیں۔ دراصل جمعہ کے روز وہ لکھنؤ کے لوکیش نگر واقع والمیکی آشرم پہنچیں تھیں، جہاں وہ جھاڑو لگاتی ہوئی دیکھی گئیں۔

Published: undefined

پرینکا واڈرا ایک کانگریسی کارکن کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے اندرا نگر واقع دلت بستی لوکیش نگر گئی تھیں۔ اس دوران وہ مہرشی والمیکی آشرم پہنچیں اور ان کی مورتی کا درشن کیا۔ بعد ازاں انہوں نے وہاں صاف صفائی کر رہی ایک خاتون سے جھاڑو مانگا اور اس کے ساتھ ہی مندر کے احاطے کی صفائی کرنے لگیں۔ اس موقع پر پرینکا گاندھی نے کہا کہ جھاڑو لگانا عزت نفس اور سادگی کا مظہر ہے۔ روز کروڑوں خواتین اور صفائی ملازمین اپنے گھروں اور کالونیوں میں جھاڑو لگاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined