قومی خبریں

پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں رکھا قدم، کانگریس نے وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے بنایا امیدوار

راہل گاندھی کے استعفیٰ کے بعد وائناڈ پارلیمانی سیٹ خالی ہو گئی تھی، آج ہی الیکشن کمیشن نے وائناڈ میں 13 نومبر کو ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا اور اس کا نتیجہ 23 نومبر کو آئے گا۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی /&nbsp;تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی / تصویر: آئی اے این ایس

 

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آج جیسے ہی کانگریس پارٹی نے کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے پیش نظر پرینکا گاندھی کا نام بطور امیدوار اعلان کیا، ویسے ہی ان سوالوں پر فل اسٹاپ لگ گیا کہ وہ انتخابی سیاست میں کب اتریں گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی لوک سبھا انتخاب 2024 میں وائناڈ پارلیمانی سیٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔ چونکہ انھوں نے رائے بریلی سے بھی جیت حاصل کی تھی، اس لیے بعد میں قوانین کو پیش نظر رکھتے ہوئے وائناڈ سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس وقت راہل گاندھی نے یہ سیٹ چھوڑی تھی، اسی وقت کانگریس نے صاف کر دیا تھا کہ اس سیٹ پر جب ضمنی انتخاب ہوگا تو پرینکا گاندھی امیدوار ہوں گی۔ اب جبکہ کانگریس نے پرینکا کا نام امیدوار کے طور پر پیش کر دیا ہے، تو ان کے انتخابی سیاست میں قدم رکھنے پر مہر بھی لگ گئی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آج ہی الیکشن کمیشن نے وائناڈ میں 13 نومبر کو ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ ووٹ شماری 23 نومبر کو ہوگی۔ دراصل الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر و جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے تاریخوں کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی 48 اسمبلی سیٹوں اور 2 پارلیمانی سیٹوں پر بھی ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کیا ہے۔ سبھی انتخابات کے نتائج ایک ساتھ یعنی 23 نومبر کو ہی سامنے آئیں گے۔

Published: undefined

بہرحال، کانگریس نے پرینکا گاندھی کو وائناڈ سے امیدوار بنانے کے ساتھ ساتھ کیرالہ اسمبلی کی کچھ سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے بھی امیدواروں کا نام ظاہر کر دیا ہے۔ کیرالہ کی چلکّارا اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے رامیا ہریداس اور پلکّڑ سیٹ کے لیے راہل ممکوٹتھی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ان دونوں اسمبلی سیٹوں پر بھی ووٹ 13 نومبر کو ہی ڈالے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • انتخابی نتائج LIVE: پرینکا گاندھی کی انتخابی سیاست میں زوردار انٹری، وائناڈ پارلیمانی سیٹ پر 4.11 لاکھ ووٹوں سے حاصل کی جیت

  • ,
  • امریکی صدارتی انتخاب کے بعد ایلون مسک کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ، تاریخ کے سب سے امیر شخص بنے

  • ,
  • کانگریس نے بی جے پی پر لگایا مہاراشٹر میں ’داؤ پیچ‘ کے استعمال کا الزام، انتخابی نتیجہ کو بتایا ’عجیب‘ اور ’ناقابل یقین‘