اتر پردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ کانگریس نے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ریاستی عوام سے براہ راست رابطہ کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اسی ضمن میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کھیت میں دھان کاٹ رہی خواتین سے ملاقات کی۔ اس دوران انھوں نے خاتون کسانوں سے ان کی پریشانیاں اور تکلیف کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے کھیت میں موجود خاتون کسانوں سے جانا کہ ان لوگوں کو کھیت میں فصل کی کٹائی اور پھر اس کی قیمت کو لے کر کس طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یو پی میں گیس، بجلی، مہنگائی کو لے کر خاتون کسانوں کو کس طرح کی دقتیں پیش آتی ہیں، اس سلسلے میں بھی کانگریس جنرل سکریٹری نے بات کی۔ پرینکا گاندھی نے ان خواتین سے وعدہ کیا کہ کانگریس کی حکومت ریاست میں آئی تو ان کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پرینکا گاندھی نے کھیت میں خاتون کسانوں سے ملاقات بات تو کی ہی، ساتھ میں بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز