اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ دیے گئے ’پراپرٹی ضبط کرنے‘ والے بیان پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جوابی حملہ کیا ہے۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر یوگی حکومت کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اس ملک میں اپنی آواز اٹھانا، مظاہرہ کرنا اور اپنے مطالبات کے لیے تحریک چلانا ایک آئینی حق ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ جائز مطالبات کے لیے آواز اٹھانے والوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے لیے اقتدار کا غلط استعمال کرنا ایک جرم ہے۔ جس ’پراپرٹی‘ پر یوگی جی بیٹھے ہیں، وہ ان کی نہیں، ملک کی عوام کی ہے۔ یاد رکھیں کہ وہ پراپرٹی بھی ایک دن عوام ضبط کر سکتی ہے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ پر یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان کا ٹوئٹ بھی شیئر کیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ نے پراپرٹی ضبط کرنے کی بات کہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کر کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی کے بھی بہکاوے میں نہ آئیں۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے واضح کیا کہ جو بھی غلط سرگرمیوں میں ملوث پایا جائے گا اس کی پراپرٹی ضبط کر لی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے یہ بھی کہا کہ جس کو بھی اپنی پراپرٹی ضبط کروانی ہو وہی غلط کام کرے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز