اتر پردیش میں زہریلی شراب سے ہو رہی اموات کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آواز اٹھائی ہے اور یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کئی سوال کھڑے کیے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ حکومت زہریلی شراب کا کاروبار کر رہے مافیاؤں پر کارروائی کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ لگاتار اموات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ پرینکا گاندھی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’یو پی میں لکھنؤ، فیروز آباد، ہاپوڑ، متھرا، پریاگ راج سمیت کئی مقامات پر زہریلی شراب سے اموات ہوئی ہیں۔ آگرہ، باغپت، میرٹھ میں زہریلی شراب سے اموات ہوئی تھیں۔ آخر کیا وجہ ہے کہ کچھ دکھاوٹی قدموں کی جگہ حکومت زہریلی شراب کے مافیاؤں پر کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے؟ کون ذمہ دار ہے؟‘‘ اس کے ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے تین اضلاع کی خبروں کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں زہریلی شراب سے ہوئیں اموات کا تذکرہ ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں ان دنوں زہریلی شراب سے اموات کے واقعات لگاتار پیش آ رہے ہیں۔ لکھنؤ، متھرا کے بعد پریاگ راج میں معاملہ سامنے آئے ہیں جس کے بعد سے یوگی حکومت پر سوال اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔ سنگم نگری پریاگ راج (الٰہ آباد) میں زہریلی شراب پینے سے 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ 15 لوگ سنگین طور پر بیمار ہیں۔ سبھی بیماریوں کو نزدیکی سوروپ رانی نہرو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے پھول پور تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں میں پیش آیا ہے۔ انتظامیہ نے شراب کے ٹھیکہ کو سیل کر دیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز