قومی خبریں

بی جے پی حکومت کسانوں کو ہراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ دھان کی خریداری میں بدانتظامی کی سبب ایک کسان کو منڈی میں پڑے دھان کو آگ لگانی پڑی۔ جبکہ للت پور میں کھاد کے لئے کھڑے قطار میں یک کسان کی موت ہوگئی۔

پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی
پرینکا گاندھی، تصویر یو این آئی 

پرینکا گاندھی نے ایک بار پھر کسانوں کے مسئلے کو لے کر بی جے پی حکومت کو گھیرا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ دھان کی خریداری میں بدانتظامی کی وجہ سے لکھیم پور کے ایک کسان کو منڈی میں پڑے اپنے دھان کو آگ لگانی پڑی۔ جبکہ للت پور میں کھاد لینے کے لئے لائن میں لگے ایک کسان کی بدانتظامی کے چلتے موت ہوگئی۔ یوپی کی بی جے پی حکومت کسانوں کو ہراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

Published: undefined

کیا ہے معاملہ

کسان سمودھ سنگھ نے لکھیم پور کھیری منڈی میں پٹرول ڈال کر اپنے دھان کے ڈھیر کو آگ لگا دی۔ سمودھ سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ وہ پچھلے 14 دنوں سے سرکاری منڈی میں دھان بیچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ لیکن یہاں کوئی دھان خریدنے کو تیار نہیں،اس لئے اس سے مایوس ہو کر اس نے یہ قدم اٹھایا۔

Published: undefined

دوسری طرف للت پور میں دو دن سے لائن میں انتظار کرنے والے کسان بھوگی رام پال کی گزشتہ روز جمعہ کو موت ہو گئی۔ جاکھ لون تھانہ علاقہ کے نیا گاؤں کے رہنے والے بھوگی رام پال لگاتار دو دن سے کھاد کے لیے سرکاری دکان کے باہر لائن میں کھڑے تھے۔ بیٹے کرپال کے مطابق اس کے والد جمعہ کی صبح سے ہی لائن میں لگے ہوئے تھے، اس دوران تقریباً ساڑھے نو بجے ان کے سینے میں شدید درد ہوا اور وہ نیچے گر گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined