پی ایم کیئر فنڈ میں 100-100 روپے وصولنے پر کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ پی ایم کیئر کا سرکاری آڈٹ ہونا چاہیے۔ انھوں نے ملک کے بڑے ڈیفالٹروں کے 68 ہزار کروڑ روپے معاف کیے جانے پر بھی انگلی اٹھائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا بحران کے وقت عوام کے سامنے شفافیت ضروری ہے۔
Published: undefined
دراصل بھدوہی کے ضلع مجسٹریٹ نےا یک خط جاری کر پی ایم کیئر فنڈ میں عطیہ کروانے کا دلچسپ طریقہ نکالا ہے۔ بھدوہی ضلع مجسٹریٹ راجندر پرساد نے ضلع کے سبھی نائب ضلع مجسٹریٹ، ضلع ڈیولپمنٹ افسر سمیت 9 افسروں کو 1 لاکھ 40 ہزار آروگیہ سیتو ایپ ضلعی باشندوں سے ڈاؤن لوڈ کرانے اور انھیں 100-100 روپے پی ایم کیئر فنڈ میں تعاون کرنے کے لیے کہا ہے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے پی ایم کیئر فنڈ کے لیے لوگوں سے وصولی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سرکاری آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ "ایک مشورہ: جب عوام پریشان حال ہیں۔ راشن، پانی، نقدی کی قلت ہے اور سرکاری محکمہ سب سے 100-100 روپے پی ایم کیئر فنڈ کے لیے وصول کر رہا ہے۔ تب ہر نظریہ سے مناسب رہے گا کہ پی ایم کیئر کی سرکاری آڈٹ ہو۔"
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے مزید لکھا کہ ملک سے تقریباً بھاگ چکے بینک چوروں کے 68 ہزار کروڑ معاف ہوئے، اس کا حساب ہونا چاہیے۔ بحران کے وقت عوام کے سامنے شفافیت اہم ہے۔ اس میں دونوں عوام اور حکومت کی بھلائی ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ اتر پردیش کے بھدوہی ضلع مجسٹریٹ کا حکم نامہ بھی چسپاں کیا ہے۔ اس حکم میں انھوں نے آروگیہ سیتو ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے پی ایم کیئر فنڈ میں 100 روپے تعاون کرنے کو کہا ہے۔ اس حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرا کر فنڈ میں 100 روپے دے کر ضلع مجسٹریٹ کو مطلع کرایا جائے۔ علاوہ ازیں حکم صادر کیا گیا ہے کہ اس کام میں لاپروائی ہوئی تو متعلقہ لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز