گوہاٹی: کانگریس کی اسٹار کمپینر اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی جنوبی آسام کے سلچر میں پارٹی کی موجودہ رکن پارلیمنٹ سشمتا دیو کے پارلیمانی حلقے میں روڈ شو کے لئے پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق کانگریس اترپردیش (مشرق) کی انچارج پرینکاگاندھی سلچر کے صدر گھاٹ سے رانگرکھاری تک روڈ شو میں حصہ لیا۔
آسام کے مختلف حصوں سے کانگریس کے حامیوں نے پرینکا گاندھی سے آسام میں دورہ کرنے اور ریاست میں پارٹی کے امیدواروں کے لئے تشہیر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ حالانکہ آسام میں پانچ لوک سبھا پارلیمانی حلقوں جورہاٹ، ڈبروگڑھ، کلیابور، تیج پور اور لکھیم پور میں 11 اپریل کو لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوچکی ہے جبکہ 18 اپریل کو دوسرے مرحلے میں براک گھاٹی، وسطی آسام اور پہاڑی علاقوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔
Published: 14 Apr 2019, 2:15 PM IST
سلچر پارلیمانی حلقے سے کانگریس نے موجودہ رکن پارلیمنٹ اور خواتین کانگریس کی قومی صدر سشمیتا دیو کو پارٹی کے امیدوار کے طورپر اتاراہے۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے علاوہ پارٹی کے دیگر اسٹار مہم جوؤں میں نوجوت سنگھ سدھو پہلے ہی سلچر میں سشمتا دیو کےلئے انتخابی تشہیر کرچکے ہیں۔
کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے اور سشمتا دیو کو پھر سے رکن پارلیمنٹ منتخب کیا جاتاہے، تو انہیں مرکز میں کانگریس کی قیادت والی حکومت میں وزیر بنایا جائے گا۔
Published: 14 Apr 2019, 2:15 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Apr 2019, 2:15 PM IST
تصویر: پریس ریلیز