غازی آباد میں ایک صحافی کو گولی مارے جانے کے واقعہ پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ "غازی آباد این سی آر میں آتا ہے۔ یہاں نظامِ قانون کا یہ عالم ہے تو آپ پورے یو پی میں نظامِ قانون کے حال کا اندازہ لگا لیجیے۔" ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے یہ بھی لکھا ہے کہ "ایک صحافی کو صرف اس لیے گولی مار دی گئی کیونکہ انھوں نے اپنی بھانجی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تحریر پولس میں دی تھی۔ اس جنگل راج میں کوئی بھی عام لوگ خود کو کیسے محفوظ محسوس کرے گا؟"
Published: 21 Jul 2020, 5:30 PM IST
اس درمیان صحافی پر قاتلانہ حملہ کرنے کے تعلق سے پولس نے 5 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اس گرفتاری کی تصدیق غازی آباد کے سینئر پولس سب انسپکٹر کلاندھی نیتھانی نے کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ صحافی وکرم جوشی پر ہوئے حملے میں اب تک کل 5 لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ واردات کے پیچھے مقصد کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن جلد ہی اس کا انکشاف ہو جائے گا۔ دوسری طرف زخمی صحافی کا علاج اسپتال میں جاری ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔
Published: 21 Jul 2020, 5:30 PM IST
غور طلب ہے کہ غازی آباد کے وجے نگر تھانہ حلقہ واقع ماتا کالونی میں پیر کی شب صحافی وکرم جوشی کی کنپٹی پر پستول سٹا کر نامعلوم لوگوں نے گولی چلا دی تھی۔ جس وقت یہ واقعہ ہوا اس وقت وکرم جوشی اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ بائیک سے جا رہے تھے۔ حادثہ میں بری طرح زخمی صحافی وکرم جوشی کو قریب واقع یشودا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
Published: 21 Jul 2020, 5:30 PM IST
صحافی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بدمعاشوں کے ذریعہ صحافی کی بھانجی کے ساتھ لگاتار چھیڑخانی کی جا رہی تھی جس کی تحریری شکایت انھوں نے تھانہ میں دی تھی۔ پولس کو شبہ ہے کہ تحریر دینے سے ناراض بدمعاشوں نے حملہ کیا ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ اگر صحافی کی تحریر پر کارروائی ہوئی ہوتی تو یہ حادثہ نہ ہوتا۔ چھیڑخانی کے معاملے میں پولس نے کوئی کارروائی نہیں کی تھی جس کا نتیجہ سامنے ہے۔
Published: 21 Jul 2020, 5:30 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Jul 2020, 5:30 PM IST