قومی خبریں

ویڈیو: انتخابی تشہیر کے دوران ’زہریلے سانپوں‘ سے کھیلنے لگیں پرینکا گاندھی!

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی جمعرات کے روز اتر پردیش کے رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے دوران سپیروں کے درمیان جا پہنچی جہاں وہ سانپوں کے ساتھ کھیلنے لگیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جمعرات کو اپنی والدہ اور یو اپی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کے انتخابی حلقہ رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے دوران پرینکا گاندھی کا ایک انوکھا انداز نظر آیا۔ تشہیر کے دوران پرینکا گاندھی اچانک سپیروں کی بستی میں جا پہنچیں اور ان سے بات کرتے ہوئے کئی سانپوں کو اپنے ہاتھ میں لے کر ان کے ساتھ کھیلنے لگیں۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری کو اپنے درمیان دیکھ کر سپیرے بھی کافی جوش میں نظر آئے۔

Published: undefined

اپنی بستی میں پرینکا کو دیکھ کر سپیروں نے زہریلے سانپوں کو دکھانا شروع کردیا یہ دیکھ پرینکا ایک اسٹول پر بیٹھ گئیں اور سانپوں کو اپنے ہاتھوں میں لے کر ان کے باری میں کئی طرح کی جانکاریاں لیں۔

Published: undefined

میڈیا نمائندے جو ان کے ساتھ کوریج کے لئے موجود تھے وہ کچھ خائف دکھے اور دور سے ہی اس منظر کو اپنے کیمروں میں قید کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرینکا گاندھی کس طرح بڑے ہی سہل انداز میں نڈرتا کے ساتھ سانپوں کو ہاتھ میں لے کر ان سے کھیل رہی ہیں۔

اس کے علاوہ سپریرے انہیں سانپوں کے حوالہ سے معلومات بھی دے رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی کے آس پاس کھڑے لوگ ان کے اس انداز کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

Published: undefined

پرینکا نے اپنے ہاتھوں سےسانپوں کو پنجڑے سے نکالا اور یہاں تک کہ ’کوبرا ‘کو بھی اپنے ہاتھوں پر پکڑے دکھائی دیں۔پرینکا میڈیا نمائندوں کو یہ کہتی بھی سنی گئیں کہ ’ڈرو مت یہ آپ کو کاٹے گا نہیں‘۔اس دوران سپیروں نے پرینکا سے اپنے مشکلات کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی۔

Published: undefined

اس کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے بی ایس پی کے کانگریس پر بی جے پی کو مدد پہنچانے کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ ہرکوئی جانتا ہے کہ ہم مکمل طور سے بی جے پی کے خلاف ہیں اور اسے سکشت فاش دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کو اس بات کا مشورہ بھی دیا کہ وہ کانگریس پر الزامات لگانے سے گریز کریں کیونکہ ان کا یہ عمل صرف بی جے پی کو ہی فائدہ پہنچائے گا۔

Published: undefined

جب ان سے پوچھا گیا کہ مایاوتی نے کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں اس پر ان کا کہنا تھا ووٹرس بہت ہوشیار ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کسی ووٹ کرنا ہے اور کون بی جے پی کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

پرینکا نے رائے بریلی سے بی جے پی امیدوار دنیش پرتاپ سنگھ پر اپنا تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو کبھی ہمارے پیر چھوتا تھا اور کہتا تھا کہ ہم کہیں نہیں جانے والے۔ اب وہ ہماری ماں کے خلاف لڑرہا ہے۔ جو اس کے دھوکہ دھڑی کے عادت ظاہر کرتا ہے۔ ملحوظ رہے کہ پرینکا گذشتہ تین دنوں سے رائے بریلی اور امیٹھی میں قیام پذیر ہیں اور ماں و بھائی کے لئے انتخابی مہم چلارہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined