لکھنؤ: آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش انچارج پرینکا گاندھی سہ روزہ دورہ پر اتر پردیش میں موجود ہیں۔ گزشتہ روز ان کے لکھنؤ پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ پرینکا گاندھی اپنے دورے کے دوسرے دن یعنی کہ آج لکھیم پور کھیری میں پنچایت انتخابات کے دوران بدسلوکی کا شکار ہونے والی خاتون اور کچھ ریپ متاثرین سے ملاقات کریں گی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق پرینکا گاندھی ہفتہ کی صبح لکھنؤ سے لکھیم پور کھیری کے لئے روانہ ہو چکی ہیں۔
Published: 17 Jul 2021, 10:13 AM IST
پرینکا گاندھی لکھیم پور کھیری میں عصمت دری کی شکار بچیوں کے کنبوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ لکھیم پور کھیری میں گزشتہ دنوں 3 بچیوں سے ریپ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ پرینکا گاندھی انہیں تین بچیوں کے اہل خانہ سے ملیں گی۔
ریپ متاثرین کے بعد پرینکا گاندھی اس خاتون سے بھی ملاقات کریں گی جس کی ساڑی بلاک پرمکھ انتخابات کے دوران کھینچ لی گئی تھی۔ دراصل، پسگواں میں جب سماجوادی پارٹی کی امیدوار ریتو سنگھ بلاک پرمکھ انتخابات کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرنے جا رہی تھیں تو راستہ میں کچھ لوگوں نے ان کی تجویز کنندہ خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی اور ساڑی کھینچی۔
Published: 17 Jul 2021, 10:13 AM IST
پرینکا گاندھی آج امیٹھی و رائے بریلی کے بلاک کانگریس صدور سے بھی ملاقات کریں گی۔ اس کے بعد امیدوار طلبا، بے روزگار منچ کے عہدیداروں کے ساتھ بھرتی گھوٹالہ اور رکی ہوئی تقرریوں کے تعلق سے میٹنگ کریں گی۔ اس کے علاوہ پرینکا گاندھی کچھ دیگر لوگوں سے بھی ملاقات کریں گی اور الیکشن کی تیاریوں کو لے کر بات چیت کریں گی۔
Published: 17 Jul 2021, 10:13 AM IST
پرینکا گاندھی اپنے دورے کے پہلے دن لکھنؤ ائیر پورٹ سے عالم باغ، چار باغ، کے کے سی، برلنگٹن چوراہا، باپو بھون، ودھان بھون ہوتے ہوئے جی پی او واقع مہاتما گاندھی کے مجسمہ تک پہنچیں اور وہاں پر گل پوشی کی۔ پرینکا گاندھی نے پارٹی کے صدر دفتر پر ریاستی ایگزیکٹیو، عہدیداروں اور ضلع-سٹی صدور سے ملاقات بھی کی اور اسمبلی الیکشن کی تیاریوں کے حوالہ سے خصوصی گفتگو کی۔
Published: 17 Jul 2021, 10:13 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Jul 2021, 10:13 AM IST