لکھنؤ: سہارنپور میں گزشتہ روز کامیاب کسان مہاپنچایت میں بڑے جمِ ٖ غفیر سے خطاب کرنے کے ایک دن بعد آج کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی الہ آباد (پریاگ راج) کا دورہ کر رہی ہیں۔ پرینکا گاندھی یہاں مونی اماؤس کے موقع پر سنگم میں ڈُبکی لگائیں گی اور مقامی لوگوں سے تبادلہ خیال کریں گی۔ اپنے دورے کے دوران پرینکا گاندھی آنند بھون بھی جائیں گی۔
Published: undefined
مونی اماؤس کا دن ہندو مذہب میں خاص اہمت کا حامل ہوتا ہے اور اس دن خیرات کی جاتی ہے اور گنگا میں غسل کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پرینکا گاندھی نے اپنے دورے کے لیے اس دن کا انتخاب کیا ہے۔ پرینکا گاندھی صبح 10 بجے بامرولی ایئرپورٹ پہنچیں یہاں سے شام 3 بجے ان کی واپسی ہونی ہے۔
Published: undefined
گزشتہ روز پرینکا گاندھی نے سہارنپور میں ہونے والی کسان مہاپنچایت میں شرکت کی تھی اور مرکزی حکومت پر نشانہ لگایا تھا۔ پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 56 انچ کے سینے میں چھوٹا سا دل ہے اور وہ بھی چند کاروباریوں کے لیے دھڑکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ جب کانگریس بر سر اقتدار ہوگی تو تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
قبل ازیں، پرینکا گاندھی نے سہارنپور پہنچنے کے بعد شاکمبری دیوی کے مندر میں درشن کیے اور کچھ دیر کے لیے دھیان میں بھی بیٹھی۔ اس کے بعد انہوں نے رائے پور میں واقع خانقاہ رحیمیہ پر بھی حاضری دی۔ یہاں ان کی موجودگی میں ملک میں امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی تقریباً 2 سال بعد الہ آباد تشریف لا رہی ہیں۔ سال 2019 میں انہوں نے دو مرتبہ یہاں کا دورہ کیا تھا۔ 17 مارچ 2019 کو انہوں نے ’جل یاترا’ نکالی تھی۔ اس دوران وہ کشتی میں بھی سوار ہوئی تھیں اور یہاں کے نوجوانوں سے گفتگو کی تھی۔ اس کے بعد 29 اپریل 2019 کو انہوں نے الہ آباد کا دورہ کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined