کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 7 مارچ کو مرکزی حکومت کے ذریعہ متعارف کرایے گیے تینوں زرعی قوانین کے خلاف میرٹھ میں کسان مہا پنچایت سے خطاب کریں گے۔ یہ مہا پنچایت کسانوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لئے پارٹی کی مہم کا حصہ ہوگی۔ پرینکا گاندھی نے حال ہی میں متھرا ضلع میں کسان پنچایت سے خطاب کیا تھا، جو تینوں مرکزی زرعی قوانین کے خلاف مغربی اتر پردیش کے 27 اضلاع میں ہونے والے پروگراموں کا ایک سلسلہ ہے۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے گذشتہ ماہ متھرا میں کہا تھا، "بھگوان کرشن نے اندر دیوتا کا تکبر توڑ دیا تھا اور یہاں کے لوگوں کی حفاظت کے لئے گووردھن پربت کو اپنی انگلی پر اٹھا لیا تھا۔ یہ حکومت بھی متکبر ہو گئی ہے، جوکہ ان کسانوں کے غضب سے بچ نہیں سکے گی جو ملک کے لیے غلہ پیدا کرتے ہیں۔" پرینکا نے مزید کہا تھا کہ موجودہ مرکزی حکومت جس طرح سے ملک کی سرکاری کمپنیوں اور اثاثوں کو فروخت کر رہی ہے، ایسی صورتحال میں گووردھن پربت کو سنبھال کر رکھنا، کہیں حکومت اسے بھی فروخت نہ کر دے۔
Published: undefined
کانگریس نے اتر پردیش میں گنے کے کاشتکاروں کے واجبات کی ادائیگی کے لئے احتجاج اور پنچایتوں کے انعقاد کی منظم حکمت عملی تیار کی ہے۔ ان پنچایتوں میں پرینکا گاندھی بھی حصہ لیں گی۔ یاد رہے کہ کانگریس نے کسانوں کے حق میں زرعی قوانین کے خلاف کے ایم پی ایکسپریس وے پر احتجاج کے ایک دن بعد اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسان دہلی کی سرحدوں پر گذشتہ 100 دن سے زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور ملک بھر میں پنچایتیں کر رہے ہیں۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق اتر پردیش میں گنے کے کسانوں کو 2019-20 کے واجبات نہیں ملے ہیں۔ 2020-21 میں گنے کی جنرل قسم کے ایم ایس پی میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہ تیسرا سال ہے جب ریاستی حکومت نے گنے کی قیمت میں اضافہ نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوپی آدتیہ ناتھ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 2017 میں ایم ایس پی میں 10 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا تھا۔ کاشتکار مطالبہ کر رہے ہیں کہ گنے کے لیے ایم ایس پی کو 325 روپے سے بڑھا کر 450 روپے فی کوئنٹل کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز