وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ پانچ سالوں میں ملک کو کچھ دیا ہو یا نہ دیا ہو لیکن سیاسی رہنماؤں کو ایک چیز ضرور سکھا دی ہے کہ اپنی اور اپنے عہدے کی مارکیٹنگ کیسے کی جانی چاہیے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ا پنی مارکیٹنگ کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے کبھی جانے نہیں دیا۔ ان کی ہمیشہ کوشش رہی کہ ان کی تصاویر ہر موقع کی ہوں اور ہر اینگل سے ہوں۔ کبھی اگر کوئی ان کے اور کیمرے کے بیچ میں آ گیا تو انہوں نے یہ یقینی بنایا کہ کہ وہ شخص آئندہ ایسی غلطی نہ دہرائے، چاہے وہ ان کے حفاظتی دستے کا اہلکار ہو یا کوئی بڑی کمپنی کا سی ای او۔ اس بات کا پورے ملک کو علم ہے کہ نریندر مودی ان معاملوں میں کتنے حساس ہیں۔
Published: 16 May 2019, 5:10 PM IST
پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلہ پر دہشت گردانہ حملہ کے وقت بھی وزیر اعظم جم کاربیٹ میں ایک فلم کے لئے شوٹنگ کر رہے تھے اور اتنے بڑے حادثہ کے باوجود شوٹنگ چلتی رہی۔ فلم اداکار اور کناڈا کے شہری اکشے کمار کو انٹرویو دینے کے معاملہ میں بھی انہوں نے اس بات کا لحاظ نہیں رکھا کہ وہ وزیراعظم ہیں اور ان کو اس طرح کی چیزوں سے پرہیز رکھنا چاہیے مگر ان کو مارکیٹنگ کا یہ طریقہ بہترین نظر آیا۔ اس کے بعد جتنے بھی انٹرویو دیئے ہیں انہوں نے مارکیٹنگ کے پہلو کو سب سے اوپر رکھا ہے۔ اس معاملہ میں انہوں نے اپنی مذہبی شخصیت کی تشہیر کو بھی یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ کسی بھی مندر میں ان کی پوجا کی نشریات سیدھی ہونی چاہیے اور وارانسی میں بھی اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ آرتی کیے جانے کے پورے عمل کو سیدھا نشر کیا جائے۔
Published: 16 May 2019, 5:10 PM IST
وزیراعظم نریندر مودی کے برعکس کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے مذہبی عمل کی تشہیر کے سخت خلاف ہیں، اس کو وہ عقیدت اور ذاتی معاملہ مانتی ہیں۔ واقعہ کچھ ایسا ہے کہ پرینکا گاندھی جب کال بھیرو مندر میں پوجا کرنے کے لئے گئیں تو وہاں کسی کیمرا مین نے ان کی تصویر کھیچنے کی کوشش کی جس پر پرینکا نے کہا ’’مندر کے اندر ہیں تھوڑا تو لحاظ کریئے‘‘۔
Published: 16 May 2019, 5:10 PM IST
واضح رہے وہاں موجود لوگوں نے اپنے موبائل سے ان کی یہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو پر لوگوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے فوٹو گرافروں کی عادت ایسی ڈال دی ہے کہ وہ مندر کے اندر بھی تصویر کھیچنے سے باز نہیں آتے۔ نریندر مودی نے مندر کے اندر تصویر کھچواتے وقت اس بات کا لحاظ نہیں کیا کہ وہ مندر کے اندر ہیں یا باہر، بس ان کو اپنی مارکیٹنگ کی فکر رہی ہے۔ پرینکا گاندھی کی اس ویڈیو کو جس قدر پسند کیا جا رہا ہے اس سے ایک بات تو صاف ہے کہ عوام کو غیر ضروری تشہیر اور خاص طور سے مذہبی مقامات کی تصاویر شیئر کرنا پسند نہیں ہے۔
Published: 16 May 2019, 5:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 May 2019, 5:10 PM IST
تصویر سوشل میڈیا