قومی خبریں

پرینکا گاندھی کے پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے کانگریس کو ہوگا زبردست فائدہ

کانگریس نے پرینکا گاندھی کو وایناڈسے چناؤ لڑنے کے  لیے ہری جھنڈی دے دی ہے۔حال ہی میں راہل گاندھی نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر پرینکا گاندھی بنارس سے الیکشن لڑتی تو مودی الیکشن ہار جاتے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

کانگریس کے لیے پرینکا گاندھی کا لوک سبھا پہنچنا  بہت فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ وایناڈ کانگریس پارٹی کے لیے ایک ایسی سیٹ ہے جہاں سے اس کا کوئی بھی امیدوار الیکشن جیت سکتا ہے۔ اتر پردیش  میں ہونے والے ضمنی انتخابات ،  راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی جوڑی کا اتر پردیش انتخابات میں کمال کا مظاہرہ اورکانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کا انتخابی تشہیر کے دوران یہ کہنا کہ وہ اپنے بیٹے کو رائے بریلی کے عوام کو سپرد کر رہی ہیں  ، یہ وہ چند باتیں ہیں جو  راہل گاندھی کے ذہن میں یہ فیصلہ کرتے وقت  رہی ہوں گی کہ رائے بریلی سیٹ پر وہ رکن بنے رہیں اور وایناڈ سے مستعفی ہوجائیں۔

Published: undefined

کانگریس کے پاس طویل عرصے سے پرینکاگاندھی  نام کا ٹرمپ کارڈ رہا ہے۔ یہ کانگریس کی حکمت عملی رہی ہےکہ اسے صحیح وقت پر استعمال کیا جائے ۔ اتر پردیش  میں کانگریس نے جس طرح سے کامیابی حاصل کی ہے وہ حیران کن ہے۔ اتر پردیش میں راہل گاندھی کی 4 لاکھ ووٹوں سے جیت اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی امیٹھی میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے شکست صرف اکھلیش یادو یا سماج وادی پارٹی کی حمایت سے ممکن نہیں تھی۔

Published: undefined

واضح رہے اتر پردیش  اسمبلی انتخابات کے دوران پرینکا گاندھی نے نعرہ دیا تھا، میں لڑکی ہوں... لڑ سکتی ہوں۔ پرینکا گاندھی نے سخت مقابلہ کیا تھا اور کانگریس کے حق میں گونج بھی پیدا ہوئی تھی لیکن وہ  اسے ووٹوں میں تبدیل نہ کر سکیں ۔ پرینکا کی قیادت میں عام انتخابات  سے پہلے بھی کانگریس  نے ہماچل اور دیگر ریاستوں میں اپنا جادو دکھایا تھا۔

Published: undefined

پارٹی کارکنان اورملک کا ایک بڑا طبقہ پرینکا گاندھی میں  سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو دیکھتے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران وہ جس طرح سے عام لوگوں سے جڑتی ہیں،  اس میں ان کی دادی جھلک نظر آتی ہے ۔ رائے بریلی کی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے نہرو اور اندرا گاندھی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے رائے بریلی کے لوگوں کو پیغام بہت اچھے طریقے سے دیا۔  

Published: undefined

انہوں نے منگل سوتر پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو اپنے خاندان سے جوڑ کر عوام سے جذباتی طور پر جڑنے کی کوشش کی۔ انتخابی مہم کے دوران پرینکا گاندھی نے عوام سے پوچھا کہ کیا کانگریس نے 55 سالوں میں کسی کا سونا یا منگل سوتر چھین لیا ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ انکی والدہ کا منگل سوتر اس ملک کے لیے قربان کیا گیا تھا۔ انہوں نے منگل سوتر کو اپنے خاندان سے ہی نہیں بلکہ عوام سے جوڑااور کہا 'جب میری بہنوں کو نوٹ بندی کی وجہ سے اپنے منگل سوتر گروی رکھنے پڑے تو وزیر اعظم کہاں تھے؟ وزیر اعظم کہاں ہوتے ہیں جب قرض میں ڈوبے کسان کی بیوی کو اپنا منگل سوتر بیچنا پڑتا ہے؟ یہ پرینکا گاندھی کی خوبی ہے کہ وہ مدوں پر کھل کر جواب دیتی ہیں۔

Published: undefined

سبھی جانتے ہیں کہ لوک سبھا میں یا لوک سبھا کے باہر  کانگریس میں مضبوط رہنماؤں  کی کمی ہے۔ کانگریس کے زیادہ تر رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں یا بوڑھے ہو چکے ہیں۔ اس دوران پرینکا کا لوک سبھا پہنچنا کانگریس کے لیے نئی توانائی ملنے جیسا ہوگا۔ اب راہل گاندھی این ڈی اے حکومت کو گھیرنے میں اکیلے نہیں ہوں گے۔ پرینکا کی آمد سے کانگریس ارکان اسمبلی کا جوش بھی دوبالا ہو جائے گا۔ اب لوگوں کو اس کا انتظار رہے گا کہ  کانگریس  کی جانب سے لوک سبھا میں راہل گاندھی اور پرینکا کی جوڑی  کیا کہتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined