قومی خبریں

پرینکا گاندھی نے کیا ریلوے کے وزیر اشونی وشنو سے استعفیٰ کا مطالبہ

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ اڈیشہ کے بالاسور میں ہولناک ٹرین حادثے کو 24 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ کیا اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگوں کی جوابدہی انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے؟

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کو اڈیشہ ٹرین حادثے پر بی جے پی پر حملہ تیز کر دیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ جوبدہی طے ہونی چاہئے اور وزیر ریلوے اشونی وشنو کو استعفیٰ دینا چاہئے۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ اڈیشہ کے بالاسور میں ہولناک ٹرین حادثے کو 24 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ کیا اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگوں کی جوابدہی انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر نہیں ہونی چاہیے؟

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے سوال کیا کہ ماہرین، پارلیمانی کمیٹیوں، سی اے جی رپورٹس کی تنبیہات اور تجاویز کو نظر انداز کرنے کا ذمہ دار کون ہے؟ ریلوے میں خالی آسامیوں اور اہم شعبوں میں فنڈز کی کمی کی ذمہ داری کس کی ہوگی؟ لال بہادر شاستری جی، نتیش کمار جی، مادھو راؤ سندھیا جی کے اخلاقی راستے پر چلتے ہوئے کیا ریلوے کے وزیر کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے؟

Published: undefined

ان کا یہ تبصرہ کانگریس کی پریس کانفرنس میں ریلوے کے وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے کے فوراً بعد آیا۔ کانگریس رہنما پون کھیڑا اور شکتی سنگھ گوہل نے ریلوے کی کئی اندرونی رپورٹوں کا حوالہ دیا۔ واضح ہو کہ جمعہ کی شام اڈیشہ کے بالاسور میں بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب کورومنڈیل ایکسپریس اور ایس ایم وی پی-ہاوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کے 21 ڈبے آپس میں ٹکرانے اور پٹری سے اترنے سے کم از کم 275 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined