کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ملک میں اقتصادی مندی کی آہٹ پر مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کو نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے اور حکومت خاموش ہے۔ مرکزی حکومت بڑھتی بے روزگاری پر پہلے سے ہی مخالفین کے نشانہ پر ہے۔ پرینکا گاندھی نے سوال کیا کہ اس خطرناک مندی کے لئے آخر ذمہ دار کون ہے؟
Published: 19 Aug 2019, 1:10 PM IST
پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ ’’سرکار کی گھور چپی خطرناک ہے، کمپنیوں کا کام چوپٹ ہے۔ لوگوں کو کام سے نکالا جا رہا ہے ، بی جے پی سرکار خاموش ہے۔ آخر ملک میں اس خطرناک مندی کے لئے کون ذمہ دار ہے‘‘۔ اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ پرینکا گاندھی نے اخباروں کی کترنیں بھی شیئر کی ہیں۔ ان اخبار کی کترنوں میں اقتصادی بحران، بے روزگاری اور نوکری کم ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ جو کترنیں شیئر کی ہیں اس میں نوٹ بندی کی وجہ سے کم ہوئے روزگار کی بات بھی کہی گئی ہے۔
Published: 19 Aug 2019, 1:10 PM IST
واضح رہے حال ہی میں آٹو سیکٹر میں زبردست گراوٹ آئی ہے جو اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ ملک میں اقتصادی حالات اچھے نہیں ہیں کیونکہ عوام کے پاس گاڑی خریدنے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ جولائی ماہ میں اس گراوٹ نے گزشتہ 19 سال کا ریکارڈ توڑ دیا اور گراوٹ بھی 19 فیصد تک پہنچ گئی۔ تیوہار کے موقع پر گاڑیوں کی فروخت میں کمی آٹو سیکٹر میں مندی کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔
Published: 19 Aug 2019, 1:10 PM IST
حال ہی میں جاری ڈاٹا کے مطابق کاروں اور ایس یو وی، اسکوٹر، موٹر سائیکل اور آٹو رکشا کی بکری میں کافی کمی آئی ہے گزشتہ سال جولائی میں یہ اعداد و شمار 22.4 لاکھ یونٹ تھا جبکہ اس سال یہ 18.2 لاکھ یونٹ ہے جو بہت کم ہے۔ یہ مندی صرف آٹو سیکٹر میں ہی نہیں ہے بلکہ کئی سیکٹر میں واضح ہے۔ ایک جانب جہاں ایک ڈالر کی قیمت 72 روپے کے اوپر پہنچ گئی ہے وہیں دوسری جانب شیئر بازار سے بھی مثبت اشارہ نہیں مل رہے ہیں۔
Published: 19 Aug 2019, 1:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Aug 2019, 1:10 PM IST