راہل گاندھی نے گزشتہ روز ممبئی میں ایک بیان دیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ اس ’شکتی‘ (طاقت) کے خلاف لڑ رہے ہیں جو ملک کے لیے منفی حالات پیدا کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی کے اس بیان پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج حملہ کیا اور ’شکتی‘ کو ’عورت‘ قرار دیتے ہوئے ایسا ظاہر کیا جیسے راہل گاندھی خواتین کے خلاف جنگ لڑنے کی بات کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی کے اس جوابی حملہ پر اب پرینکا گاندھی نے اپنا شدید رد عمل دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہا پی ایم مودی صرف عوام کا دھیان بھٹکانے کے ماسٹر ہیں۔
Published: undefined
اس سلسلے میں پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’وزیر اعظم جی صرف عوام کا دھیان بھٹکانے کے ماسٹر ہیں۔ ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران سے نبرد آزما ہے۔ نوجوان مایوس ہیں۔ کسان خودکشی کر رہے ہیں۔ مہنگائی سے لوگ اپنا گھر نہیں چلا پا رہے ہیں۔ نوٹ بندی-جی ایس ٹی نے لاکھوں صنعتیں چوپٹ کر دیے۔ لیکن وزیر اعظم جی کی ترجیح ہے- غیر ضروری ایشوز اٹھا کر عوام کا دھیان بھٹکانا۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ راہل گاندھی نے کل ممبئی میں منقعد پارٹی کی عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہندو مذہب میں ’شکتی‘ لفظ ہوتا ہے۔ ہم شکتی سے لڑ رہے ہیں... ایک شکتی سے لڑ رہے ہیں۔ اب سوال اٹھتا ہے کہ وہ شکتی کیا ہے؟ جیسے کسی نے یہاں کہا کہ راجہ کی روح ای وی ایم میں ہے۔ درست ہے... درست ہے کہ راجہ کی روح ای وی ایم میں ہے۔ ہندوستان کے ہر ادارہ میں ہے۔ ای ڈی میں ہے، سی بی آئی میں ہے، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز