قومی خبریں

بچوں کا مستقبل لالچی اور نااہل لوگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے لکھا ہے  کہ بی جے پی کے دور میں پورا تعلیمی ڈھانچہ مافیا اور بدعنوان لوگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تعلیم اور بچوں کا مستقبل لالچی اور نااہل لوگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے میں نریندر مودی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے آج یعنی 23 جون 2024کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنا سخت ردعمل دیا۔انہوں نے لکھا  ہے کہ ملک کے قابل نوجوان بی جے پی کی بدعنوانی سے لڑنے میں اپنا سب سے قیمتی وقت اور توانائی ضائع کر رہے ہیں اور مودی جی صرف تماشا دیکھ رہے ہیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ انہوں نے حالیہ دنوں میں لیک ہونے والے پیپر کا ذکر کرتے ہوئے مودی حکومت پر حملہ بھی کیا۔ پرینکا نے لکھا، "NEET-UG پیپر لیک ہوا، NEET PG کا پرچہ منسوخ، UGC NET کا امتحان منسوخ اور پھر CSIR NET منسوخ کر دیا گیا... آج ملک کے سب سے بڑے امتحانات کی یہ حالت ہے۔"

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں پورا تعلیمی ڈھانچہ مافیا اور بدعنوان لوگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملک کی تعلیم اور بچوں کا مستقبل لالچی اور نا اہل لوگوں کے ہاتھ میں دینے کی سیاسی ہٹ دھرمی اور تکبر نے پیپر لیک ہونے، امتحانات کی منسوخی، تعلیمی اداروں سے تعلیم کا خاتمہ اور سیاسی غنڈہ گردی کو ہمارے تعلیمی نظام کی شناخت بنا دیا ہے۔ حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ بی جے پی حکومت صاف ستھرا امتحان بھی نہیں لے سکتی۔

Published: undefined

پرینکا یہیں نہیں رکی انہوں نے کہا، "آج بی جے پی حکومت نوجوانوں کے مستقبل کی راہ میں واحد سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی ہے، ملک کے قابل نوجوان بی جے پی کی بدعنوانی سے لڑنے میں اپنا قیمتی وقت اور توانائی ضائع کر رہے ہیں اور مودی جی صرف تماشا دیکھ رہے ہیں۔ "

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined