چھتیس گڑھ اسمبلی انتخاب کے دوسرے اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ میں اب صرف چار دن بچ گئے ہیں۔ اس مرحلہ میں 70 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے انتخاب سے ٹھیک پہلے پیر کے روز کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اعلان کیا کہ پارٹی ریاست میں ’گرہ لکشمی‘ منصوبہ نافذ کرے گی جس میں ہر سال خواتین کے اکاؤنٹ میں 15 ہزار روپے ٹرانسفر کیا جائے گا۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’گرہ لکشمی منصوبہ چھتیس گڑھ میں بھی نافذ کیا جائے گا۔ خواتین کے اکاؤنٹ میں سالانہ 15 ہزار روپے ٹرانسفر کیے جائیں گے اور اس کے ساتھ ہر ایل پی جی سلنڈر ریفلنگ پر 500 روپے کی سبسیڈی ملے گی۔ ساتھ ہی این جی اوز اور ’سکشم یوجنا‘ کے قرض معاف کیے جائیں گے۔‘‘
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’چھتیس گڑھ میں کانگریس حکومت نے کسانوں، مزدوروں، خواتین، قبائلیوں، دلتوں اور غریبوں کے لیے خوشحالی کا ایک ماڈل پیش کیا ہے۔ زراعت، گئو پروری، جنگلی پیداوار سمیت ہر مقامی مصنوعات سے لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی ہے۔ چھتیس گڑھ میں گیہوں، دھان اور دیگر فصلوں کے لیے سب سے زیادہ ایم ایس پی ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ کانگریس نے پہلے ہی چھتیس گڑھ کی عوام کے لیے کئی گارنٹیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔ ان گارنٹیوں میں چھتیس گڑھ میں کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم جیسا بڑا اعلان بھی شامل ہے۔ کانگریس معدنیات سے بھرپور ریاست میں لگاتار دوسری بار حکومت تشکیل دینے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں بھوپیش بگھیل حکومت اپنی عوام حامی منصوبوں اور گزشتہ پانچ سالوں میں ان کی حکومت کے ذریعہ کیے گئے کاموں کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز