کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ایک بار پھر غزہ میں ہزاروں بچوں سمیت تقریباً 10 ہزار لوگوں کی موت پر اظہار افسوس کیا اور مطالبہ کیا کہ جنگ بندی فوراً نافذ کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے فلسطین میں قتل عام کی مالی امداد اور حمایت کے لیے دنیا کے لیڈروں کی بھی تنقید کی۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں پرینکا گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’یہ الفاظ سے پرے خوفناک اور شرمناک ہے کہ تقریباً 10 ہزار شہریوں، جن میں سے تقریباً 5000 بچے ہیں، کا قتل عام کیا گیا ہے۔ پورے کنبے کو ختم کر دیا گیا۔ اسپتالوں اور ایمبولنس پر بمباری کی گئی، پناہ گزیں کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا اور پھر بھی دنیا کے لیڈران فلسطین میں قتل عام کی مالی امداد اور حمایت کرنا جاری رکھتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ’’جنگ بندی سب سے چھوٹا قدم ہے، جسے بین الاقوامی طبقہ کے ذریعہ فوراً نافذ کیا جانا چاہیے، ورنہ اس کا کوئی اخلاقی حق نہیں بچے گا۔‘‘ پرینکا کا تبصرہ ان رپورٹس کے منظر عام پر آنے کے بعد آیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ حماس-اسرائیل جنگ میں 5 ہزار بچوں سمیت 10 ہزار سے زیادہ شہری مارے گئے ہیں۔ 7 اکتوبر کو حماس کے اراکین کے ذریعہ اسرائیل پر حملے میں کم از کم 1400 لوگوں کی موت کے بعد غزہ پٹی میں لڑائی 30ویں دن میں داخل کر گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined