قومی خبریں

یو پی: وائرل بخار سے ہو رہی اموات نے پرینکا کو کیا فکرمند، یوگی حکومت سے پوچھا سوال

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز اتر پردیش میں وائرل بخار سے ہو رہی اموات پر فکر کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کو اس سلسلے میں فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

پرینکا گاندھی کی فائل تصویر
پرینکا گاندھی کی فائل تصویر آئی اے این ایس

اتر پردیش میں پراسرار بخار کی وجہ سے اب تک درجنوں افراد کی جان جا چکی ہے اور اس وائرل بخار نے خصوصی طور پر بچوں کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز ریاست میں پھیلے اس بخار کو لے کر ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے فکرمندی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یو پی میں وائرل بخار سے 100 سے زائد لوگوں کی جان جانے کی خبر پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ کیا یو پی حکومت نے دوسری لہر میں اپنے تباہ کن کووڈ مینجمنٹ کے بھیانک نتائج سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے؟‘‘

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے ریاست کی یوگی حکومت سے یہ یقینی بنانے کے لیے کہا کہ متاثرین کو صحت خدمات فراہم کرنے اور بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ضروری احتیاط کیا جائے اور ہر ممکن قدم اٹھایا جائے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے حکم دیا ہے کہ صفائی مہم جنگی پیمانے پر چلائی جائے، اور وزیر اعلیٰ نے اسپتالوں کو مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کو بھی کہا ہے جس پر طبی افسران باریکی سے نظر رکھ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined