نئی دہلی: کانگریس مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اور آئین بچانے کے لئے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پر پیر کے روز ستیہ گرہ کرے گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے سنیچر کے روز یہاں بتایا کہ ستیہ گرہ دوپہر تین بجے شروع ہوگا اور رات آٹھ بجے تک چلے گا۔ ستیہ گرہ میں پارٹی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی سمیت کئی بڑے لیڈر شامل ہوں گے۔
Published: 22 Dec 2019, 12:11 PM IST
کانگریس صدر نے جمعہ کی رات کو اس قانون کے سلسلے میں ہورہی تحریک کو کچلنے کا حکومت پر الزام لگایا تھا۔ پرینکا گاندھی نے بھی ہفتہ کے روز اس سے متعلق ایک بیان جاری کیا اور حکومت پر مظاہرین کے ساتھ بربریت سے پیش آ کر احتجاج کو دبانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ یہ ستیہ گرہ مرکزی حکومت کے تانا شاہ رویے کے خلاف اور بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو بچانے کے لئے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کے حالیہ فیصلے کے خلاف پورے ملک میں غصہ ہے اور لوگ آئین میں ان کو دیئے گئے حقوق کی حفاظت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Published: 22 Dec 2019, 12:11 PM IST
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اس کے فیصلے کی مخالفت کر رہے لوگوں پر قانون و انتظام بنائے رکھنے کے نام پر ظلم کررہی ہے ۔ اس سے صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ وینو گوپال نے کہا کہ کانگریس باپو کے بتائے امن اور عدم تشدد کے راستے پر چل کر لوگوں کو آئینی حقوق کی حفاظت کرے گی۔
Published: 22 Dec 2019, 12:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Dec 2019, 12:11 PM IST