بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا اور امریکہ کے معروف گلوکار نک جوناس آج کل دونوں پرینکا کے گھر پر ہیں اور خبروں کے مطابق آج دونوں کی روکا تقریب ہو نے جا رہی ہے جس کے لئے تیاری زور شور سے چل رہی ہے۔ پرینکا کے گھر پر مہمانوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ دونوں کی ایک ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں دونوں ایک ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور پیچھے یعنی بیک گراؤنڈ میں ’این پی‘ لکھا ہوا ہے ۔ این پی دونوں کے نام کے پہلے حروف ہیں یعنی نک کا این اور پرینکا کا پی۔ پرینکا ہلکے پیلے سوٹ میں نظر آ رہی ہیں اور نک کرتا پاجامہ پہنے ہوئے ہیں۔
خبروں کے مطابق پہلے پوجا کی جائے گی اس کے بعد رسم و رواج ادا ہوں گی اور اس کے بعد لنچ کا اہتمام ہوگا۔ ’بالی ووڈ لائف ‘ رپورٹ کے مطابق لنچ میں پنجابی کھانوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ پرینکا کے گھر سے آ رہی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے کے بعد ان کے فینز کو انتظار ہے کہ پرینکا خود اپنے اور نک کے رشتہ کا آفیشل اعلان کب کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نک اور پرینکا کی ’روکا‘ رسم شروع ہو چکی ہے۔
Published: 18 Aug 2018, 1:18 PM IST
پرینکا کا گھر بہترین طریقہ سے سجایا گیا ہے۔ گھر کو دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ تقریب شاہی انداز میں منعقد ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق مہمانان اور پنڈت کے آنے کے بعد رسمیں شروع ہو چکی ہیں۔
Published: 18 Aug 2018, 1:18 PM IST
واضح رہے کہ جمعرات کو نک جوناس اپنے والدین کے ساتھ ممبئی آئے تو ان کو ایئرپورٹ پر ریسیو کرنے کے لئے پرینکا چوپڑا خود پہنچی تھیں، اس کے بعد سبھی لوگ پرینکا کے جوہو والے بنگلے کی طرف روانہ ہو گئے۔ گذشتہ جمعہ کی رات 10 بجے پرینکا اور نک جوناس مع اہل خانہ کے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں ڈنر کے لئے پہنچے۔ اس دوران پرینکا کی والدہ مدھو چوپڑا بیٹے سدھارتھ کے ساتھ تمام انتظامات پر نظر رکھے ہوئے تھیں۔ بڑی بات یہ ہے کہ اس موقع پر پورا میریٹ ہوٹل بک کیا گیا تھا۔
Published: 18 Aug 2018, 1:18 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Aug 2018, 1:18 PM IST