ممبئی: تیل کے داموں میں اضافے کے خلاف مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ممبئی رییجنل کانگریس کمیٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس نے خطاب کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہاکہ ڈیزل اور پٹرول پر اضافی ٹیکس عائد کر مرکزی حکومت لوگوں کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کا کام کر رہی ہے۔ پٹولے نے مرکزی حکومت سے فوری طور پر تیل داموں کوکم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اضافہ شدہ ٹیکس میں کمی نہ کی گئی تو مہاراشٹر میں یکم مارچ کو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائیگا۔
Published: undefined
نانا پٹولے نے کہاکہ ڈیزل، پٹرول اور گھریلو استعمال کے گیس سیلنڈر پر اضافی ٹیکس عائد کر مرکزی حکومت زیادہ قیمت وصول کررہی ہے لیکن اس کے عوض مرکزی حکومت بہتر سڑکیں فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ اس لحاظ سے مرکزی حکومت کو ملکی سطح پر ٹول ٹیکس معاف کرنا چاہئے۔
Published: undefined
سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے پرائیویٹائزیشن کے معاملے پر کانگریس نے مرکزی حکومت کو حدفِ تنقید کا نشانہ بنایا۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے مرکزی حکومت پر سرکاری کمپنیوں اور ادروں کی نجکاری کے ذریعے دستوری طور پرپسماندہ طبقات کو ملنے والے ریزرویشن کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ۔ ممبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نانا پٹولے نے واضح کیا کہ سرکاری املاک کی نجکاری سے اس ادارے یا کمپنی میں شیڈول کاسٹ، شیڈول ٹرائیب اور اوبی سی طبقے کو ریزرویشن کا فائدہ نہیں مل پائیگا ۔ مرکزی حکومت پرائیویٹائزیشن کے ذریعے درپردہ آئینی ریزرویشن کو نقصان پہچانے کی کوشیش میں ہے۔
Published: undefined
نانا پٹولے نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری پر بی جے پی کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام لگایا ۔ نانا پٹولے نے کہاکہ بھگت سنگھ کوشیاری نے مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو مکتوب روانہ کرتے ہوئےریاستی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کا مطالبہ کیا ہے۔ نانا نے کہاکہ اسپیکر کی غیرموجود میں نائب اسپیکر فرائض کی انجام دہی کرتا ہے۔ نائب اسپیکر کے اختیار دستوری ہیں اس کے باوجود گورنرکوشیاری بی جے پی کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ نانا پٹولے نے حال میں ریاستی اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر مہاراشٹر کانگریس کی کمان سنبھالی ہے۔
Published: undefined
نانا پٹولے نے دادر نگر حویلی کے آذاد رکن پارلیمان موہن دیلکر کی خودکشی کی اعلیٰ سطحی جانچ کی حمایت کی۔ نانا کہا کہ خودکشی کے معاملے میں بی جے پی لیڈر پرفل پٹیل کا نام سامنے آنے کی بات ہورہی ہے. اعلیٰ سطح کی جانچ سے حقائق سامنے آجائنگے۔ انہوں موہن دیلکر کے خودکشی کی جانچ میں گجرات حکومت کو بھی شفاف رول ادا کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ نے اس معاملے میں انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ممبئی پولیس خودکشی معاملے کی انکوائری کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز