قومی خبریں

سرکاری بینکوں کی نجکاری وقت کے مطابق ہوگی، مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کا اظہارِ عزم

بینکوں کی نجکاری کو لے کر اپوزیشن لگاتار حکومت پر حملہ آور ہے، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت سب کچھ پرائیویٹ کرنے پر آمادہ ہے، اس سلسلے میں مرکز اپنا قدم پیچھے کرنے کے موڈ میں دکھائی نہیں دے رہی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سرکاری بینکوں کو پرائیویٹ کرنے سے متعلق مرکزی حکومت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینکوں کی نجکاری وقت کے مطابق ہوگی۔ مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے کہا کہ حکومت اپنے شیڈول سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور وقت پر بینکوں کی نجکاری کا کام پورا ہو جائے گا۔

Published: undefined

دراصل بینکوں کی نجکاری کو لے کر اپوزیشن لگاتار حکومت پر حملے کر رہی ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت دھیرے دھیرے سب کچھ پرائیویٹ کرنے پر آمادہ ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت اپنا قدم پیچھے کرنے کے موڈ میں دکھائی نہیں دے رہی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بینکوں کی نجکاری اپنے طے وقت کے مطابق ہی ہوگی، ڈیڈ لائن میں کوئی تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔ یہ بیان مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے ممبئی میں منعقد ایک تقریب کے دوران دیا۔

Published: undefined

مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پر مرکزی وزیر مالیات ممبئی کی ایک تقریب میں شامل ہوئی تھیں۔ وہیں انھوں نے بینکوں کی نجکاری سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مذکورہ بالا باتیں کہیں۔ ساتھ ہی وزیر مالیات نے مودی حکومت کی حصولیابیوں کا شمار کراتے ہوئے کہا کہ ہم نے کووڈ جیسی وبا کو شکست دیا، حالانکہ اس میں تین سال کا وقت لگا۔ نرملا سیتارمن کا کہنا تھا کہ کووڈ اور دوسرے بحران کے سبب حکومت نے تین سال گنوا دیے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو کام کرنے کا موقع 6 سال ہی مل سکا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined