گروگرام: گروگرام کے ڈونڈا ہیرا گاؤں کے نجی اسپتال میں اینٹی بائیوٹک انجیکشن لگانے کے بعد 34 سالہ خاتون کا بایاں ہاتھ سیاہ ہوگیا۔ خاتون کو 23 اپریل کو اسقاط حمل کے بعد انجکشن لگایا گیا تھا۔ خاتون کے شوہر نے ضلع کے محکمہ صحت کے پاس اسپتال کے خلاف لاپرواہی کی شکایت درج کروائی ہے۔
Published: undefined
متاثرہ خاتون ونیتا اس وقت اپنے شوہر سرفراز کے ساتھ گروگرام کے چکرپور گاؤں میں رہ رہی ہے۔ سرفراز نے الزام لگایا ہے کہ 23 اپریل کو وہ اور اس کی اہلیہ اسقاط حمل کے لئے گروگرام کے گاؤں ڈونڈاہیرہ کے پارک اسپتال گئے تھے۔ سرفراز نے کہا کہ "اسقاط حمل کے بعد اسپتال میں ڈاکٹروں نے میری اہلیہ کو اینٹی بائیوٹک انجیکشن دیا، جس سے اس کے جسم میں انفیکشن پھیل گیا، ڈاکٹروں نے ہمیں بتایا کہ انفیکشن کے سبب اب بائیں ہاتھ کو کٹانا پڑے گا۔ سرفراز نے کہا کہ "اسپتال کی جانب سے غفلت برتنے کے باوجود وہ ہماری بات ماننے کو تیار نہیں ہیں اور وہ آپریشن کے لئے بہت بڑی رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔"
Published: undefined
سرفراز نے کہا کہ "میری اہلیہ کا 23 اپریل کو آپریشن ہوا اور اسی دن چھٹی ہوگئی۔ اس کے بعد سے وہ بہت تکلیف میں تھی، اگلے دن 24 اپریل کو ہم دوبارہ اسپتال گئے اور ڈاکٹروں نے اس کی دوا تبدیل کردی پھر 25 اپریل کو ہاتھ کا الٹراساؤنڈ کیا گیا اور ہمیں دہلی کے آر ایم ایل اسپتال ریفر کردیا گیا۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ آر ایم ایل اسپتال کے ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ اینٹی بائیوٹک انجیکشن کے سبب ان کی بیوی کے ہاتھ میں انفیکشن پھیل گیا ہے۔ اگر ہاتھ کا آپریشن 6-8 گھنٹوں کے اندر انجام دے دیا جاتا تو ہاتھ کٹانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ چونکہ وہ چار دن بعد آر ایم ایل اسپتال پہنچا، اس وجہ سے اب انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہاتھ الگ کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
سرفراز نے بتایا کہ ان کی اہلیہ اس خاندان کی واحد روزی کمانے والی خاتوں تھی، کیوں کہ وہ کووڈ- 19 کے باعث خود بے روزگار تھا اور اس کے پاس کھانے کے لئے رقم نہیں تھی۔ حال ہی میں ایک این جی او نے اس کے اہل خانہ کو کچھ کھانے کی اشیاء فراہم کیں۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ اب ان کے پاس اپنی اہلیہ کے آپریشن کے لئے رقم نہیں ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، گروگرام کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وریندر یادو نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ "اس معاملے کے بارے میں محکمہ صحت کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی اسپتال کے خلاف کارروائی شروع کر دی جائے گی۔" اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی تبصرہ کرنے کے لئے دستیاب نہیں تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز