نئی دہلی: کورونا وائرس (كووڈ -19) سے نمٹنے اور آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے ہفتہ کو ویڈیو كانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والی میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی اور ریاستوں کے وزرائے اعلی نے ماسک پہن کر حصہ لیا۔
Published: undefined
کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی ملک بھر میں 21 دن کا لاک ڈاؤن لاگو ہے جس کی مدت 14 اپریل کو ختم ہونی ہے۔ اس اہم میٹنگ میں مودی نے وبا سے پیدا ہونے والے صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اس سے نمٹنے کے لئے آگے کی حکمت عملی پر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ بات کی۔ اسی میٹنگ کی بنیاد پرلاک ڈاؤن کی مدت ختم کرنے یا اسے آگے بڑھانے کا فیصلہ لیا جائے گا۔
Published: undefined
یہ میٹنگ اگرچہ ویڈیو كانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی لیکن وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ وزرائے اعلی نے بھی اس میں ماسک پہن کر حصہ لیا جس کا مقصد ملک کے باشندوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ بغیر ماسک پہنے گھر سے باہر نہیں نکلنا ہے۔
Published: undefined
ابھی تک اس بات کے ثبوت نہیں ملے ہیں کہ کورونا وائرس کا انفیکشن ہوا سے ہو رہا ہے یا نہیں لیکن ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزارت صحت نے تمام لوگوں سے منہ اور ناک کو ڈھک کر ہی گھروں سے باہر نکلنے کو کہا ہے۔ کچھ ریاستی حکومتوں نے اس پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف جرمانہ لگانے کا بھی انتظام کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز