وارانسی۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے گنجاری میں تعمیر ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی وارانسی سمیت اتر پردیش کے 16 اٹل رہائشی اسکولوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ وہ خواتین کے علاوہ اسپورٹس فیسٹیول کے فاتحین سے الگ الگ بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر کرکٹ کے نامور کھلاڑی بھی موجود ہوں گے۔
Published: undefined
وزیر اعظم ہفتہ کو ریاست کے لوگوں کو 1565 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیں گے۔ وارانسی خطے کے صدر دلیپ سنگھ پٹیل نے کہا کہ وزیر اعظم پہلے گنجاری میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی میں پانچ ہزار سے زیادہ خواتین سے بات چیت بھی کریں گے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعظم کے استقبال کے ساتھ تمام پروگراموں میں موجود رہیں گے۔
Published: undefined
وزیر اعظم راجتالاب گنجاری پہنچنے کے بعد 450 کروڑ روپے کی لاگت سے 30 ایکڑ پر تعمیر ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس دوران 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑی اور دیگر مشہور کرکٹ کھلاڑی بھی موجود ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 30 ہزار کی گنجائش والے اسٹیڈیم کا طرز تعمیر کاشی اور سناتن دھرم ہوگا، جس میں دیوتا شیو کی شان نظر آئے گی۔ ہلال کی شکل کی چھت، ترشول کی شکل کی فلڈ لائٹس، گھاٹ کی سیڑھیوں پر مبنی بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز