قومی خبریں

ممبئی :وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی زیر زمین میٹرو کا افتتاح کیا

سب وے میٹرو سفر کے لیے مسافروں کو 10 سے 50 روپے ادا کرنے ہوں گےاور سب وے کی وجہ سے آرے بی کے سی کا فاصلہ اب صرف 22 منٹ میں طے کیا جا سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ممبئی میٹرو لائن 3 کے بی کے سی سے آرے تک کا زیر زمیں میٹرو کا افتتاح کیا اور اسی میں سفر بھی کیا۔اپنی سواری کے دوران، وزیر اعظم مودی نے طلباء، مہاراشٹر حکومت کی لاڈلی بہن یوجنا کے مستفید ہونے والوں اور زیر زمین لائن کی تعمیر میں شامل مزدوروں سے بات چیت کی۔

Published: undefined

اس موقع پر انہوں نے میٹرو کنیکٹ 3 ایپ کا آغاز کیا جو مسافروں کے سفر کے تجربے کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا اور اس نے ایک کافی ٹیبل بک کی بھی نقاب کشائی کی جس میں زیر زمین میٹرو کے سفر کی شاندار تصاویر تھیں۔ان کے ساتھ مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن، مرکزی وزیر منوہر لال، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ساتھ ساتھ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار بھی تھے۔ تاہم،ممبئی میٹرو ریل کارپوریشن نے پیر سے مسافروں کے  ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

ایم ایم آر سی ایل 33.5 کلومیٹر لمبی میٹرو 3' لائن پر کام کر رہی ہے۔ توقع کی جا رہی تھی کہ اب تک پورا راستہ سروس میں ہو جائے گا۔ تاہم تکنیکی خرابیوں،کارشیڈ تنازعات اور کام کی سست رفتاری کی وجہ سے راستے میں تاخیر ہوئی ہے۔ لیکن اب،سب وے میٹرو کے سفر کے لیے ممبئی والوں کا انتظار صرف چند گھنٹوں میں پورا ہو جائے گا۔ وزیر اعظم ہفتہ کو شام 6 بجے بی کے سی میں بی کے سی میٹرو اسٹیشن پر آرے – بی کے سی روٹ کا افتتاح کئے۔ اس بار وہ بی کے سی میٹرو اسٹیشن - سانتاکروز میٹرو اسٹیشن کے درمیان سب وے سے سفربھی کئے۔ مجموعی طور پر ممبئی والے سب وے کے ذریعے سفر کرنے کے لیے بے تاب ہیں کیونکہ ممبئی کی پہلی سب وے لائن کے پہلے مرحلے کا افتتاح کا انتظار تھا ایسا لگتا تھا کہ ممبئی والوں کی یہ بے تابی ہفتے کی رات یا اتوار کی صبح ختم ہو جائے گی۔ لیکن ایم ایم آر سی ایل نے ممبئی والوں کے زیر زمیں میٹرو سے سفر کرنے کے انتظار کو کچھ حد تک بڑھا دیا ہے۔

Published: undefined

ایم ایم آر سی ایل کے فیصلے کے مطابق آرے - بی کے سی اسٹیج کو پیر کی صبح 11 بجے سے ٹریفک سروس میں ڈال دیا جائے گا۔ آرے - بی کے سی کے درمیان روزانہ زیر زمیںمیٹرو کے 96 ٹرپس ہوں گے۔ تو میٹرو ٹرین ہر ساڑھے چھ منٹ بعد چلے گی۔ آرے بی کے سی روٹ ممبئی والوں کو آرے جے وی ایل آر سیپز ایم آئی ڈی سی اندھیری،مارول ناکہ ایئرپورٹ ٹی ون, سانتا کروز, باندرہ گورنمنٹ کالونی اور بی کے سی تک پہنچنے کی اجازت دے گا۔ سب وے میٹرو سفر کے لیے مسافروں کو 10 سے 50 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ سب وے کی وجہ سے آرے بی کے سی کا فاصلہ اب صرف 22 منٹ میں طے کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال،سڑک کے ذریعے اس فاصلے کو طے کرنے میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت لگتا ہے۔ اس لیے اب ممبئی والوں کا وقت بچ جائے گا اور ٹریفک جام سے نجات ملے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined